ویسے پلاؤ سفید ہوتا ہے اور اس میں مصالحہ مکس نہیں ہوتا، اسی لئے پلاؤ بنانے کے لئے بہت تجربے اور نفاست کی ضرورت ہوتی ہے۔
بریانی دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک تہہ والی بریانی جس میں ایک تہہ چاول کی اور دوسری مصالحہ والے گوشت کی ہوتی ہے۔ دوسری بریانی جو عموماً "سندھی بریانی" کہلاتی ہے اس میں چاول اور مصالحہ مکس ہوتا ہے۔
پہلے گوشت کو مصالحہ ڈال کر بھون لیتے ہیں لیکن اس میں سرخ مرچ نہیں ڈالتے۔ پھر جب گوشت گل جاتا ہے تو گوشت نکال کر اس میں پانی ڈال دیتے ہیں اور اسی میں چاول پکاتے ہیں۔