مصطفی جاگ گیا ہے - تبصرے

سید عمران

محفلین
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے۔
یہاں یہ بات اس لیے لاگو نہیں ہوتی کہ سب دوست کسی سید کو ستا نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی صریح غلط بات کو نہیں مان رہے ہیں...
اگر حق و باطل میں فرق نہ کیا جائے گا تو سب خلط ملط ہوجائے گا...
کوئی سید بھی دین کی غلط بات پیش کرے تو فورا رد کردی جائے ورنہ سب کے سب خدا کی پکڑ میں آجائیں گے...
پھر سید زادگی کا بھرم بھی کسی کام نہ آئے گا...
خود سادات کے دادا جناب رسول اللہ اس کے اس عمل پر ہرگز خوش نہ ہوں گے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آج کل ایک فتنہ چل رہا ہے جس کے ہم ہمیشہ خلاف رہے کہ قرآن خود سمجھ کے پڑھو. بغیر سمجھے پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں. اور سمجھ کے پڑھنے کے لیے کسی عالم کی ضرورت نہیں...
ہم آئے دن اس فتنے کے مضر اثرات کا مشاہدہ کرتے ہیں جیسے یہاں بھی اس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ بغیر تحقیق، بغیر صحیح علم کے دین کی بات کو غلط سمجھنا اور کم عقلی سے اس کو غلط پیش کرنا...
اللہ تعالی فرما رہے ہیں فسئلوا اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون تمہیں کچھ نہیں پتا تو علم والوں سے پوچھو. اہل ذکر اس لیے کہا کہ قرآن کو بھی ذکر ارشاد فرمایا ہے. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ...
دوسری جگہ ارشاد فرمایا الرحمن فسئل بہ خبیرا خدا کے بارے میں ان سے پوچھو جو اس کو جانتے ہیں...
تو بغیر بڑوں کی رہنمائی کے جب ہم علم دین خود سمجھنے کی کوشش کریں گے تو کچھ سمجھ نہ پائیں گے اور یضل بہ کثیرا کی عملی تفسیر بن کے رہ جائیں گے...
جو جس فن کا ماہر ہے وہی کام کرتا اچھا لگتا ہے. دین کا کام علماء کو کرنے دیں. دین میں دخل اندازی کر کے نہ دین کو خراب کریں نہ اپنی دنیا و اخرت کو!!!
 
سید رافع

محفلین
حقائق کے خلاف خود ساختہ بات!!!
حقائق کا چھپانا تو آپ کا وتیرہ ہے اور قیاس جیسی فقہی صنعت آپ ہی کو مبارک۔

سب سلاسل کو چھوڑ بھی دیں، جو جناب علی ع پر منتہج ہوتے ہیں، خود ابو حنیفہ نے امام جعفر الصادق ع سے دو سال کسب فیض کیا تو مقبول ہوئے۔
 
سید رافع

محفلین
یہاں یہ بات اس لیے لاگو نہیں ہوتی کہ سب دوست کسی سید کو ستا نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی صریح غلط بات کو نہیں مان رہے ہیں...
اگر حق و باطل میں فرق نہ کیا جائے گا تو سب خلط ملط ہوجائے گا...
کوئی سید بھی دین کی غلط بات پیش کرے تو فورا رد کردی جائے ورنہ سب کے سب خدا کی پکڑ میں آجائیں گے...
پھر سید زادگی کا بھرم بھی کسی کام نہ آئے گا...
خود سادات کے دادا جناب رسول اللہ اس کے اس عمل پر ہرگز خوش نہ ہوں گے!!!
ان صاحب کو لڑی کے مندرجات پڑھنے کی ضرورت ہی محسوس نہ ہوئی جہاں کنعان بن نوح پر تفصیل سے بات ہو چکی ہے۔
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
تو کیا آپ کے مطابق صادقین سے مراد سید ہیں؟ اور غیر سید خدا نخواستہ اہلِ کذب ہیں؟
صدیق بننے کے لیے بلکہ عام اللہ کا ولی بننے کے لیے سلاسل کا سہارا لینا پڑے گا جو سب سیدوں کے جاری کیے ہوئے ہیں۔ ان سے باہر جیش ہے، سپاہ ہے، تحریک طالبان ہے، جماعت ہے، تنظیم ہے، حماس ہے اور ناجانے کیا کیا ہے۔
 
سید رافع

محفلین
آج کل ایک فتنہ چل رہا ہے جس کے ہم ہمیشہ خلاف رہے کہ قرآن خود سمجھ کے پڑھو. بغیر سمجھے پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں. اور سمجھ کے پڑھنے کے لیے کسی عالم کی ضرورت نہیں...
ہم آئے دن اس فتنے کے مضر اثرات کا مشاہدہ کرتے ہیں جیسے یہاں بھی اس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ بغیر تحقیق، بغیر صحیح علم کے دین کی بات کو غلط سمجھنا اور کم عقلی سے اس کو غلط پیش کرنا...
اللہ تعالی فرما رہے ہیں فسئلوا اہل الذکر ان کنتم لا تعلمون تمہیں کچھ نہیں پتا تو علم والوں سے پوچھو. اہل ذکر اس لیے کہا کہ قرآن کو بھی ذکر ارشاد فرمایا ہے. اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ...
دوسری جگہ ارشاد فرمایا الرحمن فسئل بہ خبیرا خدا کے بارے میں ان سے پوچھو جو اس کو جانتے ہیں...
تو بغیر بڑوں کی رہنمائی کے جب ہم علم دین خود سمجھنے کی کوشش کریں گے تو کچھ سمجھ نہ پائیں گے اور یضل بہ کثیرا کی عملی تفسیر بن کے رہ جائیں گے...
جو جس فن کا ماہر ہے وہی کام کرتا اچھا لگتا ہے. دین کا کام علماء کو کرنے دیں. دین میں دخل اندازی کر کے نہ دین کو خراب کریں نہ اپنی دنیا و اخرت کو!!!
اس شخص سے ہوشیار رہنا، یہ ضرور تم میں سے چند کو گمراہ کرے گا۔ یہ غریب تھا تو اس نے مسلمانوں کی زکوۃ کے میل کچیل کو حیلے کے ذریعے مدرسے کی نوکری کے لیے حلال کیا۔ ناکہ ہنر سیکھتا اور ہاتھ سے اپنی بیوی بچوں کے لیے کماتا۔ اب اسے کوئی راہ نہیں سوجتی کیونکہ اسکا قلب اس تاریکی میں راحت پا چکا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
اس شخص سے ہوشیار رہنا، یہ ضرور تم میں سے چند کو گمراہ کرے گا۔
اور آپ سے ہوشیار نہ رہیں؟ :unsure:
یہ بھی نہیں کہہ پاؤں گا، احترام کے باعث، کہ

اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہشیار
اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
یہ غریب تھا تو اس نے مسلمانوں کی زکوۃ کے میل کچیل کو حیلے کے ذریعے مدرسے کی نوکری کے لیے حلال کیا۔ ناکہ ہنر سیکھتا اور ہاتھ سے اپنی بیوی بچوں کے لیے کماتا۔ اب اسے کوئی راہ نہیں سوجتی کیونکہ اسکا قلب اس تاریکی میں راحت پا چکا ہے۔
غیر سید تو خیر کسی شمار قطار میں نہ تھے، اب سیدوں کی باری بھی آ گئی۔ :ROFLMAO:
 
سید رافع

محفلین
غیر سید تو خیر کسی شمار قطار میں نہ تھے، اب سیدوں کی باری بھی آ گئی۔ :ROFLMAO:
کنعان بن نوح ع کو بھول گئے۔ اسلام اور اللہ کی نظر میں سب بھول گئے۔ تمھاری زندگی کا مقصد ہی شغل اور کھیل ہے۔ جیسے تم نے آج کھیل بنایا ہے اگلی زندگی میں تم خود کھیل ہو گے۔
 
علی وقار

محفلین
کنعان بن نوح ع کو بھول گئے۔ اسلام اور اللہ کی نظر میں سب بھول گئے۔ تمھاری زندگی کا مقصد ہی شغل اور کھیل ہے۔ جیسے تم نے آج کھیل بنایا ہے اگلی زندگی میں تم خود کھیل ہو گے۔
سر! میں ایسا لہجہ نہیں اپنا سکتا۔ آپ کی تربیت تو خدا جانے کہاں ہوتی رہی ہے؟ :LOL:
 
سید رافع

محفلین
سر! میں ایسا لہجہ نہیں اپنا سکتا۔ آپ کی تربیت تو خدا جانے کہاں ہوتی رہی ہے؟
تم آل محمد ص کو جانتے نہیں، وہ مسلمانوں سے ہی جنگ کرتے رہے ہیں۔ یہ تو پھر بھی بات چیت ہے، مسلمان ان کی جنگوں میں قتل ہوئے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
بس جناب کچھ شعر سناتے رہیں حسب موقع کیونکہ بقیہ تو آپ لہجے کی وجہ سے سمجھنے سے محروم ہیں۔
آپ یہی یقین کر لیں کہ میں سمجھنے سے محروم ہوں۔ اسی میں آپ کی نجات ہے۔ یہ خود فریبی ہی آپ کے لیے زیبا ہے قبلہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُل رانی، شاید آج کل یہی لفظ ٹھیک ہو گیا ہو۔
سنا نہیں آپ نے،
سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا
مستند ہے میرا ۔۔۔۔۔ فرمایا ہوا
ہاں ہو بھی سکتا ہے۔ ہم نے بھی تو کافی دنوں بعد اردو لکھی ہے ۔ اتنے دنوں محفل سے غائب جو تھے۔
 
Top