معلوماتِ عامہ کے سوالات

فاتح

لائبریرین
Tours
فرنچ تلفظ کے حساب سے توغ
تصحیح کا شکریہ زیک بھائی۔
میں لکھتے ہوئے ہی سوچ رہا تھا کہ فرنچ اس کو کچھ اوکھا سا (ہمارے لحاظ سے) کر کے ہی بولتے ہوں گے۔
پہلی مرتبہ ایک فرانسیسی نے جب میری تصحیح کی کہ Renault کار کا تلفظ رینالٹ نہیں بلکہ غنو یا انو ہے تو مجھے لگا تھا وہ بکواس کر رہا ہے۔ :laughing:
 

عادل اسحاق

محفلین
اب یہ ایک بہت لمبا موضوع ہے۔۔۔۔قوموں کا عروج و زوال۔۔۔۔۔۔ہزاروں سالوں سے جاری ہے اور مختلف قوموں کے بہت سے ذہین اور فطین لوگوں نے اس پر بہت سر مارا ہے۔


ان اللہ یرفع بھذالکتاب اقواما و یضع بآخرین۔
 

سید عمران

محفلین
میرے خیال میں یہ علامہ آلوسی بغدادی کی تفسیر روح المعانی ہے (اصل تیس جلدیں)۔
واہ بھائی، آپ تو جب آتے ہیں چھاجاتے ہیں۔
ویسے تو تاریخ میں اور بھی بڑی تفاسیر کے نام ملتے ہیں۔ لیکن دستیاب تفاسیر میں علامہ آلوسی سید محمود بغدادی کی تفسیر روح المعانی کا کوئی ثانی نہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
سوال ہی غلط ہے۔ زمین گول ہے اور ٹیکنیکی طور پر اسکاکوئی سرا نہیں :)
ویسے ناروے میں جسے "سرا" کہا جاتا ہے وہ قطب شمالی سے پہلے آتا ہے اور ہم اسے دیکھ چکے ہیں۔ اسے نارتھ کیپ کہتے ہیں:
Filip-Hoel-Hurtigruten2-e1396951953817.jpg
بھائی مجھے تو آج تک زمین کا گول ہو یا بیضوی ہونا اور اس کا گھومنا ہی سمجھ نہیں آیا، مجھے تو خطرہ لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی زمین کے آخری کونے یاسرے پر جا کر کہیں زمین سے باہر ہی نہ چلا جائے یا گر جائےاور پھرکسی اور ہی دنیا میں نہ چلا جائے
 

arifkarim

معطل
بھائی مجھے تو آج تک زمین کا گول ہو یا بیضوی ہونا اور اس کا گھومنا ہی سمجھ نہیں آیا، مجھے تو خطرہ لگا رہتا ہے کہ کہیں کوئی زمین کے آخری کونے یاسرے پر جا کر کہیں زمین سے باہر ہی نہ چلا جائے یا گر جائےاور پھرکسی اور ہی دنیا میں نہ چلا جائے
کرسٹوفرکولمبس نے بھی یہی والا "رسک" لیا تھا لیکن انڈیا کی بجائے امریکہ پہنچ گیا :ROFLMAO:
بیچارے امریکی۔۔۔
 
Top