معلوماتِ عامہ کے سوالات

میری معلومات کے مطابق سوال نمبر دو کا اور تین کا جواب غلط ہے
آپ انهیں غلط نہیں کہہ سکتیں۔
انار کلی کو تاریخ دانوں نےنادرہ بیگم بھی لکها ہے جبکہ نورجہاں کو اللہ وسائی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ انهیں غلط نہیں کہہ سکتیں۔
انار کلی کو تاریخ دانوں نےنادرہ بیگم بھی لکها ہے جبکہ نورجہاں کو اللہ وسائی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
حضرت، محترمہ ملکہ نورجہاں کا نام پوچھ رہی ہیں آپ ملکہ ترنم نورجہاں کا نام بتا رہے ہیں :)
 
میری معلومات کے مطابق سوال نمبر دو کا اور تین کا جواب غلط ہے

حضرت، محترمہ ملکہ نورجہاں کا نام پوچھ رہی ہیں آپ ملکہ ترنم نورجہاں کا نام بتا رہے ہیں :)
ملکہ نور جہان کا نام حمیرا عدنان تها۔ اینج تے اینج ای سہی:p
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب اس سوال کی باری۔ سیدہ شگفتہ جی آ کے اس جواب کے صحیح غلط کا تو بتا دیں۔

حکیم محمد سعید اپنی زندگی میں متعدد ممالک میں گئے اور وہاں کا احوال بچوں کے لیے اپنے سفرناموں کی شکل میں قلمبند کیا سعید سیاح کے عنوان سے۔ یہ کئی جلدوں پر مشتمل ہے۔ بنیادی طور پر عنوان سعید سیاح ہے تاہم ہر جدا ملک یا شہر کی مناسبت سے ہر جلد پر جگہ کا نام بھی شامل ہے مثلا
سعید سیاح ٹورنٹو میں
سعید سیاح نیویارک اور واشنگٹن میں
سعید سیاح اُردن میں
وغیرہ۔۔۔
 
اگلا سوال ہے

وہ کون سی مسجد ہے جہاں سال میں صرف دو نمازیں ہوتی ہیں نمازوں کے نام بھی بتائیں؟
مسجد نمرہ۔ میدان عرفات۔ جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع دیا تها۔

9 ذوالحج کو ظہر اور عصر کی نماز اکٹهی پڑهی جاتی ہے۔
 
اس شخصیت کا نام بتائیں جو ان تمام عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکی ہے؟
1-سکریٹری خزانہ
2- وزیر خزانہ
3- چیرمین واپڈا
4- گورنر سٹیٹ بینک
5- تحصیلدار
6 چیرمین سینٹ
 
Top