معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
ایک سوال میری جانب سے بھی

دنیا کے کس ایئرپورٹ میں سب سے زیادہ تعداد میں رن ویز ہیں؟
 

یاز

محفلین

آپ ہمیشہ کمال کر دکھاتے ہیں زیک بھائی۔ شکاگو اوہیئر ایئرپورٹ درست جواب ہے۔ اس میں 8 رن ویز ہیں (بعض جگہ 9 بھی بیان کیا گیا ہے)۔ دوسرے نمبر پر ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ ہے جس میں 7 رن ویز ہیں۔
یہ رہے شگاگو اوہیئر ایئرپورٹ کے رن ویز
1-ord-maps.jpg
 

یاز

محفلین
سوال: دنیا کے گرد مکمل چکر لگانے والے پہلے شخص کا نام کیا تھا؟؟

ایک ذریعہ تو یہ فرماتا کہ کہ ملاکا کا باسی "اینریک" وہ پہلا شخص تھا جس نے دنیا کے گرد مکمل چکر لگایا۔ یہ مشہور بحری ملاح میگیلین کا غلام شلام تھا شاید۔
 
ایک ذریعہ تو یہ فرماتا کہ کہ ملاکا کا باسی "اینریک" وہ پہلا شخص تھا جس نے دنیا کے گرد مکمل چکر لگایا۔ یہ مشہور بحری ملاح میگیلین کا غلام شلام تھا شاید۔
ذریعہ بدل کر دیکھ لیں۔ لازمی نہیں پہلا ذریعہ ہی درست ہو۔
 
کوئی فرمانبردار قِسم کا عاشق بھی ہو سکتا ہے؟
فرمانبرداری اور عاشق دونوں ایک جگہ پر نہیں پائے جا سکتے۔
ایک سے زیادہ محبوبائیں ہوں گی اسی اڈھیربُن میں بندہ چکر کھا گیا۔ بعد میں دیکھا تو وہ چکر دنیا کے گرد کا تھا۔
مطلب آپ کہنا چاہتےجاناکسی اور کیطرف تھا پہنچ کسی اور کیطرف گیا جسے آجکل ایک کا مسیج دوسری کو چلا جائے تو پھر غش کا دورہ ہی پڑتا ہے۔
 

یاز

محفلین
ذریعہ بدل کر دیکھ لیں۔ لازمی نہیں پہلا ذریعہ ہی درست ہو۔
وکی پیڈیا صاحب کا فرمان ہے کہ میگیلین کی قیادت میں جو دستہ دنیا کے گرد چکرانے نکلا تھا، اس سفر کے دوران میگلین نے وفات پائی اور بقیہ افراد نے جوآن سیباسشئن الکانو نامی شخص کی قیادت میں دنیا کے گرد اس سفر کو مکمل کیا۔
 
Top