معلوماتِ عامہ کے سوالات

arifkarim

معطل
قومی لباس اور صرف کسی خاص موقع پر پہنا جاتا ہے؟ :eek:

میں بھی یہی پوچھنے لگا تھا۔ :D

بات ہی کچھ ایسی ہے صاحب جی کی :)

یہی تو خاص بات ہے اسکی۔ قومی لباس ہے پر پہنا خاص موقع پر جاتا ہے۔ اب ذرا ڈھونڈ کر بتائیں :)
 
دارالعلوم وکیپیڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام Bunad بناد ہے۔
اور یہ خاص طور پر ناروے کے قومی دن کے موقع پر پہنا جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ بھی خاص مواقع مثلاً شادی وغیرہ پر بھی پہنا جاتا ہے۔
 
جواب درست است۔ ویسے تو یہ ۱۷ مئی یعنی قومی دن پر پہنا جاتا ہے البتہ دیگر قومی تقریبات میں بھی دیکھا گیا ہے۔ کم استعمال کی وجہ سے یہ خاندان در خاندان وراثت میں چلتے ہیں۔ اور نئے بنانے کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے۔ ناروے کے مختلف علاقوں کا بوناد اس علاقے کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی لباس اور ہاتھ سے بنائے جانے کی وجہ سے کافی قیمتی ہوتا ہے یعنی قریبا ۲ لاکھ روپے فی بوناد۔
1380959852.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
قومی لباس اور ہاتھ سے بنائے جانے کی وجہ سے کافی قیمتی ہوتا ہے یعنی قریبا ۲ لاکھ روپے فی بوناد۔
مطلب یہ کہ اگر کوئی آپ کا ہم ملکی اپنا قومی لباس پہن کر پاکستان آ جائے، اور خدانخواستہ اگر کوئی بھائی لوگ اُس سے ٹکرا جائیں تو وہ فقط اُس کا لباس بھی اتروالیں تو انکے کے لیے کافی ہوگا :)
 
arifkarim

معطل
مطلب یہ کہ اگر کوئی آپ کا ہم ملکی اپنا قومی لباس پہن کر پاکستان آ جائے، اور خدانخواستہ اگر کوئی بھائی لوگ اُس سے ٹکرا جائیں تو وہ فقط اُس کا لباس بھی اتروالیں تو انکے کے لیے کافی ہوگا :)
پاکستانیوں کا یہی تو مسئلہ ہے کہ وہ ہر نئی انفارمیشن میں سے سب سے پہلے تخریب کاری والی ڈھونڈنے میں مہارت رکھتے ہیں :)
 
حسیب

محفلین
ہاکی پہ قومی کھیل کی تہمت ہے۔
اور رینکنگ وہی ہے جو پاتال کی ہو گی۔
ایک سوال میرا بھی ہے۔
پاکستان کا قومی کھیل کون سا ہے اور اس میں پاکستان کس رینکنگ پر ہے؟

قومی کھیل ہاکی ہے۔ رینکنگ ہاکی بورڈ کو بھی پتا نہیں ہے۔
پاکستان دسویں نمبر پہ ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانیوں کا یہی تو مسئلہ ہے کہ وہ ہر نئی انفارمیشن میں سے سب سے پہلے تخریب کاری والی ڈھونڈنے میں مہارت رکھتے ہیں :)
آپ کون سے جنمی نارویجین ہیں قبلہ اس لیے آپ کو محتاط رہنے کی وارننگ دی ہے کہ کہیں شوق شوق میں وہی پہن کر نہ یہاں پہنچ جائیں۔
 
آخری تدوین:
Top