ملالہ تم کہاں ہو؟کشمیریوں پر بھارتی مظالم پہ خاموش کیوں؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
اس اخلاقی فتح کا کیا کیجیے جو دوسروں کے نقطہ نظر کی مرہون ہو۔
حکومت اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی کمپین کا ہی نتیجہ ہے جو مختلف ممالک کے وزرا خارجہ، انسانی حقوق کی تنظیموں، خود بھارت کے اندر مختلف سیاست دانوں اور صحافیوں نے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔
جنگ صرف ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتی۔
 
محمد سعد

محفلین
21 ہزار کمنٹس اور انٹرنیشنل میڈیا کی کوریج۔ ہوگیا کشمیر فتح۔ اور کیا چاہیے؟
سمجھ نہیں آئی۔ کیا کاشف مرزا کا گلہ یہ نہیں تھا کہ ملالہ نے اپنی مقبولیت کا استعمال کشمیر کی صورت حال پر توجہ دلانے کے لیے نہیں کیا؟ اگر ہاں تو اس شکوے کی حیثیت تو ختم ہو گئی۔ ہم نے دیکھ لیا کہ اس کے الفاظ، مرزا صاحب کو "کمزور" لگنے کے باوجود اپنا کام دکھا گئے اور اس کی سٹریٹجی ہمارے سخت لیکن پرانے ہو چکے الفاظ دہرانے سے زیادہ مفید ثابت ہوئی۔
یا شاید مرزا صاحب کا گلہ یہ تھا کہ ملالہ نے چالیس پچاس ہزار کا لشکر لے کر کشمیر پر چڑھائی کیوں نہیں کر دی اور مجھے مضمون ٹھیک سے سمجھ نہیں آیا؟
 
آصف اثر

معطل

اگر آپ کو میرا مؤقف یاد رہتا تو شائد اس طرح سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
ملالہ کی حیثیت مہرے سے زیادہ نہیں۔ لہذا کچھ توقع رکھنے والے اور دفاع کرنے والے دونوں نقصان میں ہیں۔
جب آپ صرف عنوان پڑھ کر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مضمون نگار نے ٹویٹ ہی نہیں پڑھا

ملالہ کے کمنٹس کسی بھی حکمران طبقے کو کشمیر کے متعلق اپنا سوچ تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ البتہ حامیوں کو خوش ضرور کرسکتے ہیں۔
عالمی سرپرست قوتیں اس طرح کے مہروں کو کس طرح ہینڈل کرتے ہیں یہ الگ بحث ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
عالمی سرپرست قوتیں اس طرح کے مہروں کو کس طرح ہینڈل کرتے ہیں یہ الگ بحث ہے۔
تو۔۔۔ یعنی کہ۔۔۔ ملالہ پاکستان کی دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے جنہوں نے اس کو حکم دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی توجہ دلاؤ؟ انٹرسٹنگ۔ یہ بات مجھے معلوم نہیں تھی۔
 
سید عمران

محفلین
یعنی کہ جو بھی وہ کر لے، آپ کے نزدیک اس نے رہنا ایک مہرہ ہی ہے۔ پھر گلہ کیوں کرتے ہو جب کسی کے عمل سے پہلے ہی اس عمل کے ہر حال میں برے ہونے کا فیصلہ کر چکے ہو۔
وہ ایک پیر صاحب والی کہانی تو سنی ہو گی کہ جو اپنے گھر کے اوپر سے اڑ کر گزرے تھے۔
اس کے مہرہ نہ ہونے کی دلیل؟؟؟
مہرہ کو مہرہ نہ کہیں تو کیا سہرہ سجائیں؟؟؟
اس کا خاص کارنامہ کیا ہے جو یہودیوں نے سر پر چڑھایا ہوا ہے اور یہاں اس کے ہمنوا تالیاں پیٹ پیٹ کر ہلکان ہوئے جارہے ہیں؟؟؟
پیر صاحب والی کہانی یہاں فٹ نہیں ہوئی۔۔۔
شکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور!!!
 
سید عمران

محفلین
تو۔۔۔ یعنی کہ۔۔۔ ملالہ پاکستان کی دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے جنہوں نے اس کو حکم دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا کی توجہ دلاؤ؟ انٹرسٹنگ۔ یہ بات مجھے معلوم نہیں تھی۔
معلوم سب کو سب ہے لیکن چھپانا بھی ضروری ہے!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top