فلپائن کا تو یہاں ذکر ہی نہیں ہے نہ اس کا الزام افغانستان پر لگایا گیا ہے۔ البتہ امریکہ کا اس سے بہت کچھ لینا دینا ہے ۔ اس خطے میں جارحیت اس وقت شروع ہوئی جب سوویت یونین کے افغانستان کے داخلے کے وقت آپ کے محبوب امریکہ نے مذہبی شدت پسندی کو جہاد کا نام دے کر ”مجاہدین“ کو گھر آئے داماد سے بھی زیادہ امریکہ میں عزت دی۔ جو گدھا خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے وہ امریکی ڈالروں کی برکت سے لینڈ کروزرز میں میزائل رکھ کر گھومنے لگے۔ پھر پاکستانی حکومتوں اور ایجنسیوں نے بھی ملکی مفاد کی بجائے حسب عادت دوسروں کے مفادات میں ان کو پروان چڑھایا۔پاکستانی جنرل ملالہ کے زخم اور شاٹ کے بارے میں بتا رہا ہے۔
http://www.cnn.com/video/?iid=artic...012/10/15/sayah-military-on-malala-attack.cnn
یہ معاملہ ہے ملالہ اور طالبان کا ۔ اس میں افغانستان، فلیپائین، امریکہ ، انڈیا کا کیا لینا دینا؟ طالبان ظالمان، صرف اور صرف پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف ہیں۔ تعلیم کے خلاف ہیں۔ 15 جنوری کی ڈیڈ لائن کس کو یاد نہیں ؟ سوات پر حملہ کس کو یاد نہیں ِ؟
میں کہتا ہوں کہ شدت پسندی کے اسباب پر غور کریں نا کہ جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی سوچیں۔ جب تک امریکہ افغانستان پر ناجائز قابض نہیں ہوا تھا تب تک طالبان کی ایسی شدت پسندی کہیں دیکھنے میں نہیں آتی تھی اس کے آنے کے بعد ہی سے تباہی و بربادی کے اس دور کا آغاز ہوا ہے۔ اب یہاں جو کچھ بھی ہو رہا ہے امریکہ اس کا براہِ راست ذمہ دار ہے۔ اس کا حل بھی یہی ہے کہ امریکہ اس خطے سے چلا جائے بلکہ بہتر ہو گا کہ اپنے ملک میں قتل و غارت گری کی ہوش ربا بڑھتی وارداتوں اور ٹیری جونز جیسے مذہبی دہشت گردوں سے نپٹے۔ یہاں کے طالبان کو قابو کرنے کے لئے پاک فوج کافی ہے۔
سوات پر حملہ سب کو یاد ہے۔ آدھی بات آپ نے کہی ہے پوری مجھ سے سُن لیں۔ اور آپ کو بھی یاد ہو گا کہ جب پاک فوج نے سوات آپریشن شروع کیا تو افغان علاقے میں موجود امریکہ نے چیک پوسٹیں ختم کر دی تھیں۔ جس کی وجہ سے بہت سارے طالبان شدت پسند آسانی سے افغانستان فرار ہو گئے۔ان چیک پوسٹوں کے راتوں رات ختم کرنے کی وجہ بتا سکتے ہیں آپ؟۔ فرار ہونے والوں میں ایک فضل اللہ بھی تھا جو ابھی ملالہ پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور امریکی چھتر چھایہ میں افغانستان میں ہی موجود ہے۔ امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان و افغانستان مارک گراسمین سے حالیہ ملاقاتوں میں پاکستانی اعلی حکام نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔
پھر بھی اگر یہ معاملہ ، آپ کے خیال میں ، ملالہ اور طالبان کا ہے تو آپ اس کے لئے اس قدر فکر مند کیوں ہیں؟، مٹی ڈالیں ، بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی بات نہ کریں ۔ ہم جو سمجھتے ہیں کہ معاملہ اس سے مختلف ہے وہ خود ہی مغز کھپائی کر کے درست معلومات سب کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔