منتخب اشعار برائے بیت بازی!

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی باز آجایئے اس ‘ے‘ سے

یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لئے
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں
(غالب کی شکایت)
 

شمشاد

لائبریرین
(کیوں کیا ‘ ے ‘ کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے میری بہنا کے پاس)

‘ناصر‘ کیا کہتا پھرتا ہے کچھ نہ سنو تو بہتر ہے
دیوانہ ہے دیوانے کے منہ نہ لگو تو بہتر ہے
(ناصر کاظمی)
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
(کیوں کیا ‘ ے ‘ کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے میری بہنا کے پاس)

‘ناصر‘ کیا کہتا پھرتا ہے کچھ نہ سنو تو بہتر ہے
دیوانہ ہے دیوانے کے منہ نہ لگو تہ بہتر ہے
(ناصر کاظمی)
ہاں نا۔۔۔۔۔۔ ے سے جتنے شعر یاد تھے غالب کے، وہ تو لکھ لئے سارے کے سارے۔۔۔۔ مگر خیر دیوانِ غالب تو ہر وقت سرہانے رکھا ہوتا ہے۔۔۔۔

یا رب اس آشفتگی داد کس سے چاہئے
رشک آسائش پہ ہے زندانیوں کے مجھے (غالب اور رشک)
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کیا دستِ ہُنر ہے کہ سنورتا گیا میں
اس کو سوچا تو اسے یاد ہی کرتا گیا میں
(پیرزادہ قاسم)
 

الف عین

لائبریرین
نہیں معلوم ، کس کس کا لہو پانی ہوا ہوگا
قیامت ہے سرشک آلودہ ہونا تیری مژگاں کا
 

جیہ

لائبریرین
اسد ہم وہ جنوں جولاں گدائے بے سروپا ہیں
کہ ہے سر پنجہِ مژگانِ آہو پشت خار اپنا
(غالب کے اس شعر کی تشریح میں مولانا عبدالباری آسی لکھنوی نے یہ فقرہ لکھا ہے۔۔۔۔ کوہ کندن، کاہ برآمدن)
 

ظفری

لائبریرین
آتے آتے میرا نام سا رہ گیا
اُس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا

“ الف “
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارا جسم جھک کر بوجھ سے دوہرا ہوا ہو گا
میں سجدے میں نہیں تھا آپ کو دھوکہ ہوا ہو گا
(دشیانت کمار)
 

جیہ

لائبریرین
اپنی رسوائی میں کیا چلتی ہے سعی
یار ہی ہنگامہ آرا چاہئے
(غالب اور یارِ ہنگامہ آرا)
 

الف عین

لائبریرین
یہ آنسو رک سکیں تو روک لو، بہتر یہی ہے
جب آنسو خشک ہو جائیں تو دریا جاگتا ہے
خالد علیم
 

شمشاد

لائبریرین
یاد ہیں سارے وہ عیشِ بافراغت کے مزے
دل ابھی بھولا نہیں آغازِ الفت کے مزے
(حسرت موہانی)
 

جیہ

لائبریرین
یا میرا افسر شاہانہ بنایا ہوتا
یا میرا تاج گدایانہ بنایا ہوتا
(ظفر)
 

شمشاد

لائبریرین
ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا
اور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے
(احمد ندیم قاسمی)
 

ثناءاللہ

محفلین
یہاں مرض کا سبب ہے غلامی و تقلید
وہاں مرض کا سبب ہے نظام جمہوری
نہ مشرق اس بَری ہے، نہ مغرب اس سے بَری
جہاں میں‌عام ہے قلب و نظر کی رنجوری

(حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال)
 

جیہ

لائبریرین
یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے

(غالب کا سوال)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو مجھے معاف کرو میں نشے میں ہوں
اب دو تو جام خالی ہی دو میں نشے میں ہوں
(میر تقی میر)
 
Top