نہ لڑنا ناصح سے غالب کیا ہوا گر اس نے شدت کی ہمارا بھی تو آخر زور چکتا ہے گریباں پر
جیہ لائبریرین مئی 4، 2006 #701 نہ لڑنا ناصح سے غالب کیا ہوا گر اس نے شدت کی ہمارا بھی تو آخر زور چکتا ہے گریباں پر
جیہ لائبریرین مئی 5، 2006 #703 یہ مسائلِ تصوف یہ تیرا بیاں غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
محب علوی مدیر مئی 5، 2006 #704 تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
شمشاد لائبریرین مئی 5، 2006 #705 آتی ہے کس طرح سے مری قبضِ روح کو دیکھوں تو موت ڈھونڈ رہی ہے بہانہ کیا (خواجہ حیدر علی ‘آتش‘)
جیہ لائبریرین مئی 6، 2006 #706 آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے رہ گئے صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا (غالب)
شمشاد لائبریرین مئی 6، 2006 #707 آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں عذر میرا قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا (غالب)
جیہ لائبریرین مئی 6، 2006 #708 افسوس کہ دیداں کا کیا رزق فلک نے جن لوگوں کو تھی درخورِ عقدِ گہر انگشت (دیداں = کیڑے) اگلا حرف ‘ ت ‘
شمشاد لائبریرین مئی 6، 2006 #709 تیرے بغیر یہ اب زندگی کہاں گزرے قدم قدم پہ تیرے ساتھ کا گماں گزرے (حفیظ آتش)
ظ ظفری لائبریرین مئی 6، 2006 #710 یہ دشتِ ہجر، یہ وحشت، یہ شام کے سائے ! خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دکھلائے ے
شمشاد لائبریرین مئی 6، 2006 #712 یوں مدعی حسد سے نہ دے داد تو نہ دے ‘آتش‘ غزل یہ تو نے کہی عاشقانہ کیا (خواجہ حیدر علی آتش)
ت تیشہ محفلین مئی 7، 2006 #713 اس مرحلے کو دوست بھی کہتے ہیں دوستو ، اک پل میں ٹوٹ جائیں جہاں عمر بھر کے ساتھھ ،
F@rzana محفلین مئی 7، 2006 #714 نہ منزل نہ رستہ نہ کوئی سفر بہت مختصر ہے فسانہ ہمارا مقدر میں شاید لکھا ہے یہی شب ہجر کو تیرے قصے سنانا ۔
نہ منزل نہ رستہ نہ کوئی سفر بہت مختصر ہے فسانہ ہمارا مقدر میں شاید لکھا ہے یہی شب ہجر کو تیرے قصے سنانا ۔
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2006 #715 لیکن فرزانہ جی شعر تو آپ کو ‘ ہ ‘ سے دینا تھا، یہ آپ نے ‘ن‘ سے کیوں دے دیا؟
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2006 #716 ہے اختیار میں تیرے تو معجزہ کر دے وہ شخص میرا نہیں ہے اسے میرا کر دے (رانا سحری)
الف عین لائبریرین مئی 7، 2006 #717 یہ زعفرانیپل اوور اسی کا حصّہ ہے جو کوئی دوسرا پہنے تو دوسرا ہی لگے بشیر بدر
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2006 #718 یہ دورِ مسرت یہ تیور تمہارے ابھرنے سے پہلے نہ ڈوبیں ستارے (رضا ہمدانی)
ت تیشہ محفلین مئی 7، 2006 #719 یہ عہد ِ نو ہے نیا طرز اختیار کرو دلوں میں درد لبوں پر مگر قصیدہ رہے ،
شمشاد لائبریرین مئی 7، 2006 #720 یہ بار بار باتیں، یہ بار بار ہنسنا یہ بے شمار باتیں، یہ بےشمار ہنسنا (حفیظ جالندھری)