منتخب اشعار برائے بیت بازی!

ظفری

لائبریرین
اُسے گنوا کے میں زندہ ہوں اسطرح محسن
کہ جیسے تیز ہوا میں چراغ جلتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ حسنِ راز محبت چھپا رہا ہے کوئی
ہے اشک آنکھوں میں اور مسکرا رہا ہے کوئی
(قدیر)
 

ظفری

لائبریرین
یوں عرض و طلب سے کب اے دل، پتھر دل پانی ہوتے ہیں
تم لاکھ وفا کی خو ڈالو، کب خوئے ستمگر جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تیری رہگذر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
(مینا کماری)
 

ظفری

لائبریرین
یوں تو اے بزمِ جہاں دلکش تھے ہنگامے تیرے
اک ذرا افسردگی تیرے تماشائیوں میں تھی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آرزو ہی رہی کوئی آرزو کرتے
خود اپنی آگ میں جلتے جگر لہو کرتے
(حکمت علی شاعر)
 

جیہ

لائبریرین
ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے

(ظاہر ہے غالب ہی کا شعر ہے)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ الگ بات ہے ساقی کہ مجھے ہوش نہیں
ہوش اتنا ہے کہ میں تجھ سے فراموش نہیں
 

ظفری

لائبریرین
نہ ٹھہرنا ہی مناسب، نہ اُٹھ کے جانا تھا
بلا کر گھر ہمیں ، میزبان بھول گئے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسیں سا خواب ہے کہیں جان لیوا عذاب ہے
(راجیش ریدی)
 

ظفری

لائبریرین
یوں نہ ہو کہ مُلاقات کا امکان بھی نہ رہے
ُتجھ سے مُجھ تک آچلا ہے سلسلہ دیوار کا
 

جیہ

لائبریرین
اعتبارِ عشق کی خانہ خرابی دیکھنا
غیر نے کی آہ، لیکن وہ خفا مجھ پر ہوا

(غالب اور شومئ قسمت)
 

ثناءاللہ

محفلین
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریے
اس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا
(غالب)
 

ظفری

لائبریرین
اُس ادا سے بھی ہوں میں آشنا ، تجھے اتنا جس پہ غرور ہے
میں جیئوں گا تیرے بغیر بھی، مجھے زندگی کا شعور ہے
(قتیل شفائی)
 

شمشاد

لائبریرین
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتا
جب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا
(مینا کماری)
 

ظفری

لائبریرین
اے میرے جوشِ جنونِ عشق تیرا شکریہ
تُو نے بخشی تھیں وہ رُسوائیاں اچھی لگیں
 

شمشاد

لائبریرین
نہ سوچا نہ سمجھا نہ سیکھا نہ جانا
مجھے آ گیا خود بخود دل لگانا
(میر تقی میر)
 

ظفری

لائبریرین
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گُم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
 
Top