منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
نقشِ خیال دل سے مٹایا نہیں ہنوز
بے درد میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہنوز
(جوش ملیح آبادی)
 

ظفری

لائبریرین
زخم ِ احساس اگر ہم بھی دکھانے لگ جائیں
شہر کے شہر اسی غم میں ٹھکانے لگ جائیں
 

شمشاد

لائبریرین
نگری نگری پھرا مسافر، گھر کا رستہ بھول گیا
کیا ہے تیرا، کیا ہے میرا، اپنا پرایا بھول گیا
(میرا جی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انتظار غلط ہے کہ شام ہو جائے
جو ہو سکے تو ابھی دورِ جام ہو جائے
(نریش کمار شاد)
 

الف عین

لائبریرین
یہ کشتِ غم ہے خدایا ہری بھری رکھنا
جہاں بھی جائے نظر، سبز ہی نظر آئے
ما بدولت فی الحال ناگپوری
 

ظفری

لائبریرین
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کر یاد آیا
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انسان جاناں

احمد فراز
 

ظفری

لائبریرین
یہ میرا نصیب ہے ہم نشیں سرِ راہ بھی نہ ملے کہیں
وہ ہی میرا جادہء جستجو وہ ہی ان کی راہ گزر بھی ہے

۔سرور بارہ بنکوی۔
 

ظفری

لائبریرین
یاد کر کےمجھے نَم ہوگئیں ہونگی پلکیں
‘آنکھ میں کچھ پڑ گیا‘ کہہ کر یہ ٹال دیا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
یقین کر جو تیری آرزو میں تھا پہلے
وہ لطف تیرے سوا بھی نہیں رہا اب تو
(جان ایلیا)
 

جیہ

لائبریرین
وفا کیسی کہاں کا عشق جب سر پھوڑنا ٹہرا
تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگ آستاں کیوں ہو

(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
وفا کے شیش محل میں سجا لیا میں نے
وہ اک دل جسے پتھر بنا لیا میں نے
(قتیل شفائی)
 
Top