منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
ہاں کس کو ہے میسر یہ کام کر گزرے
اک بانکپن سے جینا اک بانکپن سے مرنا
(جگر مراد آبادی)
 

ظفری

لائبریرین
آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیں
مہمان یہ گھر میں آئیں تو چُبھتا نہیں دھواں

- گُلزار احمد -
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
نظر ملا نہ سکے اس سے اس نگاہ کے بعد
وہی ہے حال ہمارا جو ہو گناہ کے بعد

(کرشن بہاری نور)
 

شمشاد

لائبریرین
چاہت کا اک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے
تیری یادیں آ جاتی ہیں مجھکو رلانے شام ڈھلے
(حسن امام)
 

الف عین

لائبریرین
یہ جلوہ ،جلوۂ رنگیں! یہ صورت، صورتِ زیبا !
کوئی دنیا کو کیا دیکھے گا تجھ سے آشنا ہو کر
راز چاندپوری
 

شمشاد

لائبریرین
راہِ شوق سے اب ہٹا چاہتا ہوں
کوشش حسن کی دیکھنا چاہتا ہوں
(مجاز لکھنوی)
 

الف عین

لائبریرین
ناکامِ تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے
یوں ہوتا تو کیا ہوتا، یوں ہوتا تو کیا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھیں جب بند کیا کرتے ہیں
سامنے آپ ہوا کرتے ہیں
آپ جیسا ہی مجھے لگتا ہے
خواب میں جسے ملا کرتے ہیں
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
نکہتِ زلف سے نیندوں کو بسا دے آ کر
میرے جاتی ہوئی راتوں کو سلا دے آ کر
(اختر شیرانی)
 

شمشاد

لائبریرین
یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا
رات بھر طالع بیداد نے سونے نہ دیا۔
 

ظفری

لائبریرین
اگلی محبتوں نے وہ نامرادیاں دیں
تازہ رفاقتوں سے دل تھا ڈرا ڈرا سا

-احمد فراز-
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے دور میں اے دوست یہ منظر کیوں نہیں
زخم ہر سر پہ ہر اک ہاتھ میں پتھر کیوں نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نظر میں ڈھل کے ابھرتے ہیں دل کے افسانے
یہ اور بات ہے دنیا نظر نہ پہچانے
(صوفی غلام مصطفے تبسم)
 
Top