وہ عکس ہے پس منظر سے پیش منظر تک سو دیکھتے ہیں اسے اپنے خد و خال میں ہم
ظ ظفری لائبریرین جون 1، 2006 #821 وہ عکس ہے پس منظر سے پیش منظر تک سو دیکھتے ہیں اسے اپنے خد و خال میں ہم
الف عین لائبریرین جون 3، 2006 #824 یہ بھی تمھاری ایک ادا ہے رشتے باندھو اور توڑو کاش کوئ بتلائے تم کو عشق میں کیا گہرائ ہے عزیز اندوری
شمشاد لائبریرین جون 3، 2006 #825 یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارا بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے (بشیر بدر)
ظ ظفری لائبریرین جون 4، 2006 #826 یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہم لیکن یہ کیا کہ شہر ترا چھوڑ جائیں ہم (حبیب جالب )
شمشاد لائبریرین جون 4، 2006 #827 میں کون ہوں کیا ہوں میری تحریر کہے گی خاموش ہوا تو میری تصویر کہے گی (حمائت علی شاعر)
الف عین لائبریرین جون 5، 2006 #828 يہ ديا بھی کہيں نہ بجھ جائے جو ہوا سے چھپائے بيٹھی ہوں اپنی فرزانہ نیناں کا ہی شعر۔
شمشاد لائبریرین جون 5، 2006 #829 نجانے آج یہ کس کا خیال آیا ہے خوشی کے رنگ لیے ہر ملال آیا ہے (احمد حمدانی)
الف عین لائبریرین جون 8، 2006 #830 یہاں بھی خاموشی؟؟؟؟؟؟ یک طرف نازشِ مژگان و دگر سو مَردُمک سے ہو عزا خانۂ اقبالِ نگاہ استاد
شمشاد لائبریرین جون 8، 2006 #831 ہائے وہ وقتِ جدائی کہ تمہارے آنسو گِر کے دامن پہ بنے تھے جو ستارے آنسو (حکیم ناصر)
ظ ظفری لائبریرین جون 8، 2006 #832 وہ بھی کیا دن تھے کہ پل میں کر دیا کرتے تھے ہم عمر بھر کی چاہتیں ہر ایک ہرجائی کے نام
سارا محفلین جون 8، 2006 #833 میں اپنے ھاتھ میں آنکھوں کا کاسہ لے کے نکلا ھوں کہیں سے کاش مجھ کو نییند کی خیرات مل جاے۔۔۔ (عمران رشید یاور)
میں اپنے ھاتھ میں آنکھوں کا کاسہ لے کے نکلا ھوں کہیں سے کاش مجھ کو نییند کی خیرات مل جاے۔۔۔ (عمران رشید یاور)
شمشاد لائبریرین جون 8، 2006 #834 یہ جو موجِ بحر بڑھ کر تیرے پاؤں چُھو رہی ہے یہی میرے پاس پہنچے تو اچھال دے کنارا (شبنم رومانی)
ظ ظفری لائبریرین جون 8، 2006 #835 اس عمر میں خوش فہمیاں اچھی نہیں ہوتیں اس عمر کو وعدوں کے حوالے نہیں کرنا
سارا محفلین جون 8، 2006 #836 اتنی شدت سے مجھے اس شخص نے مانگا ندیم دشمنی کے باوجود انکار کی صورت نا تھی۔۔۔ (احمد ندیم قاسمی)
سارا محفلین جون 8، 2006 #838 یٰہ کسی بے خبری میرے ہاتھ پر رکھ دی میں اپنے گھر میں ھوں اور گھر میری تلاش میں ھے (خاوری)
ظ ظفری لائبریرین جون 8، 2006 #839 بہت ہی زبردست سارا سسٹر ۔۔۔ یہ بھی بہت ہے کہ بیٹھا ہے سر جھکائے ہوئے مجھے اُجاڑ کر وہ شخص شرمسار تو ہے
بہت ہی زبردست سارا سسٹر ۔۔۔ یہ بھی بہت ہے کہ بیٹھا ہے سر جھکائے ہوئے مجھے اُجاڑ کر وہ شخص شرمسار تو ہے
شمشاد لائبریرین جون 8، 2006 #840 یہی سلوک مناسب ہے خوش گمانوں سے پٹک رہا ہوں میں سر آجکل چٹانوں سے (شبنم رومانی)