منتخب اشعار برائے بیت بازی!

سارا

محفلین
شکریہ ظفری بھای۔۔۔۔

یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا
جہاں بھی گے داستاں چھوڑ آے۔۔
 

الف عین

لائبریرین
یہی کہ حوصلے سب پست ہوتے جاتے ہیں
یہی کہ اب اسے خواب و خبر میں دیکھتے ہیں۔
مہتاب حیدر نقوی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس نے چھیڑ دیا رخصتِ بہار کا گیت
ابھی تو رقصِ نسیمِ بہار جاری ہے
(شبنم رومانی)
 

شمشاد

لائبریرین
سارا نے کہا:
شکریہ ظفری بھای۔۔۔۔

یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا
جہاں بھی گے داستاں چھوڑ آے۔۔

سارا جی یہ شعر کئی دفعہ ہو چکا ہے
آپ نئی ہیں اس لیے آپ کو پتہ نہیں،

چلیں اسی بہانے کوئی اور شعر عنایت ہو۔
 

سارہ خان

محفلین
یہ میرا نصیب ہے ہم نشیں سرِ راہ بھی نہ ملے کہیں
وہ ہی میرا جادہء جستجو وہ ہی ان کی راہ گزر بھی ہے

۔سرور بارہ بنکوی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یاد ہیں وہ حسن و الفت کی نرالی شوخیاں
التماسِ عذر و تمہیدِ شکایت کے مزے
(حسرت موہانی)
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارا نے کہا:
شکریہ ظفری بھای۔۔۔۔

یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا
جہاں بھی گے داستاں چھوڑ آے۔۔

سارا جی یہ شعر کئی دفعہ ہو چکا ہے
آپ نئی ہیں اس لیے آپ کو پتہ نہیں،

چلیں اسی بہانے کوئی اور شعر عنایت ہو۔

~~
شمشاد بھائی، اب وہ تو نئی آئی ہے۔ اسے کیا پتہ کہ یہ ہو چکا ہے یا نہیں۔ اور دوبارہ لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اب کسی میری دوست کو نہ ٹوکنا۔ اس کی جگہ مجھ سے کہہ دیجئے گا۔ :? :p
~~
 

الف نظامی

لائبریرین
یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی
(اکبر الہ آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی بہت ہے کہ دل اس کو ڈھونڈ لایا ہے
کسی کے ساتھ سہی وہ نظر تو آیا ہے
(امجد اسلام امجد)
 

ظفری

لائبریرین
“ے “سے بہت شعر ہوگئے ہیں ، میں “ ہے “ کا “ ہ “ لیتا ہوں۔

ہم سمجھتے تھے ہمارے بام ودر دُھل جائیں گے
بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر

( سلیم احمد )
 

شمشاد

لائبریرین
رہی ہے داد طلب انوکھی شوخیاں ہم سے
ادا شناس تو بہت ہیں مگر کہاں ہم سے
(جاں نثار اختر)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر ‘ ے ‘ سے
 

شمشاد

لائبریرین
اُس بزم میں ہر چیز سے کمتر نظر آیا
وہ حسن کے خورشید کے عہدے سے بر آیا
(نواب مصطفی خان شیفتہ)
 

الف عین

لائبریرین
اگرچہ یادوں نے محفل یہاں سجائی پر
جو نیند آتی ہے سولی پہ بھی۔۔ سو آئی ۔۔۔پر!
 

منصور

محفلین
راہ عشق میں یہ مقامات بھی آے اکثر
خضر کو پوچھتے پایاہے مجنوں کا پتہ
(منصور)
( پچھلی بار فونٹ انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے شعر درست حالت میں نہیں لکھا جا سکا تھا)
 
Top