منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
یوں گلشنِ فلک سے ستارے ہوئے رواں
چُن لے چمن سے پھولوں کو جس طرح باغباں
(میر ببر علی انیس)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں تمام تیرے حقیقتیں ہیں
یہ تذکیریں تیری لطف کی ہیں یہ شعر تیری شکائتیں ہیں
(احمد فراز)
 

سارا

محفلین
نہیں آتی نیند بھی موت بھی چین بھی
نہیں آتا ہے وہ بھی کچھ دنوں سے

ہلکا ہو گیا ہے آج کھل کے رونے سے
بہت بوجھل تھا جی کچھ دنوں سے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بتا دے مجھے زندگی پیار کی راہ کے ہمسفر
کس طرح بن گئے اجنبی یہ بتا دے مجھے زندگی
(جاوید اختر)
 

سارا

محفلین
یہ کچھ دن ہیں کہ اس کو یاد ہر اک شام کرنا ہے
پھر اپنے دل کی بستی میں اسے گمنام کرنا ہے

یہ کچھ دن ہیں کہ اس کی یاد جسم و جاں تھکائے گی
پھر اس کے بعد ہم کو دیر تک آرام کرنا ہے۔۔۔
 
ظفری نے کہا:
وہ مجھ سے بچھڑ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا
ورنہ ہر اک سانس قیامت اُسے بھی تھی​

ظفری محسن نقوی کی خوبصورت غزل کا شعر ہے

وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا

ذکرِ شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری نے کہا:
وہ مجھ سے بچھڑ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا
ورنہ ہر اک سانس قیامت اُسے بھی تھی​

ظفری محسن نقوی کی خوبصورت غزل کا شعر ہے

وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا

ذکرِ شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
شکریہ محب بھائی ۔۔۔۔ ! آپ نے اس سلسلے میں تصیح فرمائی ۔ میں نے اسے ایک سائیڈ سے کاپی کیا تھا جو کہ رومن اُردو میں تھی ۔
 
کوئی بات نہیں ظفری ، اصل میں خود بھی بہت غلطیاں کرتا ہوں اس لیے مجھے پتہ ہے کہ غلطیاں کیسی ہوتی ہیں ، میرے شعروں پر بھی گہری نظر رکھا کروں اوروں کے بھی ۔ مزہ تبھی ہے جب بالکل اصل شعر ہو کیونکہ مستقبل میں اس سائٹ سے ہی لوگوں نے کاپی کرکے شعر لکھنے ہیں :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے کیا تھا جو کہنا تھا آج مل کے تجھے
تجھے ملا تھا مگر جانے کیا کہا میں نے
(گلزار)
 

ظفری

لائبریرین
یہ سوچ کر کہ کہیں تیری جبیں نہ بل پڑے
دُور سے ہی تُجھے دیکھا لیا اور چل پڑے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مانا زندگی ہے چار دن کی
بہت ہوتے ہیں یارو چار دن بھی
(فراق گورکھپوری)
 
Top