یارانِ بزمِ جراتِ رنداناں کیا ہوئی ان مست آنکھڑیوں کے اشارے کہاں گئے
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,101 یارانِ بزمِ جراتِ رنداناں کیا ہوئی ان مست آنکھڑیوں کے اشارے کہاں گئے
ت تیشہ محفلین جولائی 28، 2006 #1,102 یہ جو آگہی کا سراب ہے یہی سب سے بڑھکر عذاب ہے یہ سمجھ وہ عکس ِ خیال تھا کوئی خواب تھا ۔۔ اُسے بھول جا ،۔ ا
یہ جو آگہی کا سراب ہے یہی سب سے بڑھکر عذاب ہے یہ سمجھ وہ عکس ِ خیال تھا کوئی خواب تھا ۔۔ اُسے بھول جا ،۔ ا
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,103 اٹھ اٹھ کے بیٹھ چکی گرد راہ کی یارو قافلے تھکے ہارے کہاں گئے (حفیظ جالندھری)
ت تیشہ محفلین جولائی 28، 2006 #1,104 یہ عمر گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوں ہر سانس میں مجھکو یہی لگتا ہے کہ تم ہو ۔ ۔ و
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,105 وہ کہ ہر عہدِ محبت سے مکرتا جائے دل وہ ظالم کہ اسی شخص پے مرتا جائے
ت تیشہ محفلین جولائی 28، 2006 #1,106 یہ گرد ِ باد تمنا میں گھومتے ہوئے دن کہاں پہ جاکے رکیں گے یہ بھاگتے ہوئے دن ۔ ۔ ن
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,107 نگارِ شوق کی بیباکیوں سے کیا حاصل جو دل اداس ہو رنگینیوں سے کیا حاصل (اسرار ناروی)
ت تیشہ محفلین جولائی 28، 2006 #1,108 لوٹ آتے ہیں یہ ٹکرا کے لب ِ ساحل سے مضطرب ذہنوں نے کب پار فراتیں کی ہیں ، ۔۔۔
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,109 نکہتِ زلف سے نیندوں کو بسا دے آ کر میری جاگی ہوئی راتوں کو سُلا دے آ کر (اختر شیرانی)
الف عین لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,110 رات، اداسی، چاند ستمگر خاموشی نیند سے بوجھل دیوار و در، خاموشی یعقوب آسی
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,111 یاد کیا دستِ ہنر ہے کہ سنورتا گیا میں اُس کو سوچا تو اُسے یاد ہی کرتا گیا میں
الف عین لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,112 نہ قریہ قریہ پھرے اور نہ کو بکو میں رہے بس ایک نقرئ احساس کے نمو میں رہے شاہد ندیم
فریب محفلین جولائی 28، 2006 #1,113 یہ ایک پیڑ ہے آ اس سے مل کے رو لیں ہم یہاں سے تیرے میرے راستے بدلتے ہیں بشیر بدر
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,114 نہ راہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھکو میں بے ادب ہوں، ہنسی آ گئی تو کیا ہو گا (احسان دانش)
فریب محفلین جولائی 28، 2006 #1,115 اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,116 یا تو مٹ جائیے یا مٹا دیجیئے کیجیئے جب بھی سودا کھرا کیجیئے (واجدہ تبسم)
شمشاد لائبریرین جولائی 28، 2006 #1,118 ت۔ی۔را ہ۔ج۔۔ر م۔ی۔را ن۔ص۔ی۔ب ہ۔ے، ت۔ی۔را غ۔۔م ہ۔ی م۔ی۔ری ح۔ی۔۔ات ہے مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں، تُو کہیں بھی ہو میرے ساتھ ہے (ندا فاضلی)
ت۔ی۔را ہ۔ج۔۔ر م۔ی۔را ن۔ص۔ی۔ب ہ۔ے، ت۔ی۔را غ۔۔م ہ۔ی م۔ی۔ری ح۔ی۔۔ات ہے مجھے تیری دوری کا غم ہو کیوں، تُو کہیں بھی ہو میرے ساتھ ہے (ندا فاضلی)
ظ ظفری لائبریرین جولائی 29، 2006 #1,119 یہ کسی دُھند میں ہم تم سفرِ آغاز کر بیٹھے تمہیں آنکھیں نہیں ملتیں ، ہمیں چہرہ نہیں ملتا
شمشاد لائبریرین جولائی 29، 2006 #1,120 اب تو اِک آنسو بھي رُسوا کر جائے بچپن ميں جي بھر کے رُويا کرتے تھے