منتخب اشعار برائے بیت بازی!

سارا

محفلین
یہ بھی آداب ہمارے ہیں تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کر ہارے ہیں تمہیں کیا معلوم

اک تم ہو کہ سمجھتے نہیں اپنا ہم کو
اک ہم ہیں کہ تمہارے ہیں‘تمہیں کیا معلوم۔۔
 

حجاب

محفلین
یارب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا
ایک عشق کا غم آفت اور اُس پر یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اشک لرزاں اثر سے تہي ہوگئے ان اشکوں کا کوئي بھروسا نہیں
يہ ستارے بھي کھو بیٹھے اپنا بھرم، ان ستاروں کا کوئي بھروسا نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
دیا اقبال نے ہندی مسلمانوں کو سوز اپنا
یہ اک مردِ تن آساں تھا، تن آسانوں کے کام آیا
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
اک زمانہ کیا نہیں دیتا رھا تجھ کو خراج
پاؤں سے روندے نہیں کیا قیصروکسسری اکے تاج
اے مسلماں کیا ھوا کیوں تیری غیرت سو گیی
بھول کر ماضی کو اپنے ڈر گیا باطل سے آج​

اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے بھی ج سے شعر دے دیا اور میں نے بھی،
خیر اب میں ی سے دے دیتا ہوں

یہ موجِ نفس کیا ہے؟ تلوار ہے
خودی کیا ہے؟ تلوار کی دھار ہے​
 

ظفری

لائبریرین

یاد کرکے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیم
اب سوائے بھول جانے کا چارہ نہ تھا

(عدیم ہاشمی )​
 

ظفری

لائبریرین

دربدر کی ٹھوکریں کھائیں محبت میں تو کیا
ہوگئے ہم محترم ، کچھ اور رسوائی کے بعد​
 

شمشاد

لائبریرین
دلوں میں ولولے آفاق گیری کے نہیں اُٹھتے
نگاہوں میں اگر پیدا نہ ہو اندازِ آفاقی
 
Top