یہ لاشِ بے کفن اسد خستہ جاں کی ہے حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
شمشاد لائبریرین اگست 5، 2006 #1,202 پاکستانی بھائی ایک عرض کروں کہ یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے اور بیت بازی کے اصولوں سے تو آپ واقف ہی ہوں گے کہ جس حرف پر گزشتہ شعر ختم ہوا ہے، اگلا شعر اسی حرف سے دینا ہے۔ برائے مہربانی عنوان کا خیال رکھیں۔
پاکستانی بھائی ایک عرض کروں کہ یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے اور بیت بازی کے اصولوں سے تو آپ واقف ہی ہوں گے کہ جس حرف پر گزشتہ شعر ختم ہوا ہے، اگلا شعر اسی حرف سے دینا ہے۔ برائے مہربانی عنوان کا خیال رکھیں۔
ظ ظفری لائبریرین اگست 5، 2006 #1,203 شمشاد بھائی کے “ نون“ سے نفس کی آنچ پر وہ بھی عمر بھر رکھنا بڑا محال ہے ہستی کو معتبر رکھنا
شمشاد لائبریرین اگست 5، 2006 #1,204 اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشن زوالِ آدمِ خ۔اک۔۔ی زی۔اں ت۔ی۔۔را ہے ی۔ا م۔۔ی۔۔۔۔۔۔را؟
ڈاکٹر عباس محفلین اگست 6، 2006 #1,205 اداسی کا یہ پتھر آنسوئوں سے نم نہیں ہوتا ہزاروں جگنوئوں سے بھی اندھیرا کم نہیں ھوتا آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر، یہ لیں ایک کاٹ دیا۔
اداسی کا یہ پتھر آنسوئوں سے نم نہیں ہوتا ہزاروں جگنوئوں سے بھی اندھیرا کم نہیں ھوتا آپ کا ارشاد سر آنکھوں پر، یہ لیں ایک کاٹ دیا۔
الف عین لائبریرین اگست 6، 2006 #1,206 اوہو الف سے بہت چل رہا ہے تو یہ بھی الف پر ہی: اے صفِ ابرِ رواں تیرے بعد اک گھنا سایہ شجر سے نکلا بانی
اوہو الف سے بہت چل رہا ہے تو یہ بھی الف پر ہی: اے صفِ ابرِ رواں تیرے بعد اک گھنا سایہ شجر سے نکلا بانی
شمشاد لائبریرین اگست 6، 2006 #1,207 drabbas ایک عرض کروں کہ آپ ایک ہی شعر لکھا کریں۔ یہاں آپ نے پہلا شعر تو الف سے دے دیا جبکہ دوسرا حرف ‘ی‘ سے ہے۔ بیت بازی میں ایک ہی شعر لکھتے ہیں۔
drabbas ایک عرض کروں کہ آپ ایک ہی شعر لکھا کریں۔ یہاں آپ نے پہلا شعر تو الف سے دے دیا جبکہ دوسرا حرف ‘ی‘ سے ہے۔ بیت بازی میں ایک ہی شعر لکھتے ہیں۔
شمشاد لائبریرین اگست 6، 2006 #1,208 آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتا جب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا اعجاز بھائی پھر الف پر ہی ختم ہوا ہے۔
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتا جب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا اعجاز بھائی پھر الف پر ہی ختم ہوا ہے۔
ڈاکٹر عباس محفلین اگست 6، 2006 #1,209 اندھیری رتوں میں گریہ بے سبب کی توفیق میسر آئے تو غم کی دولت سنبھال رکھنا
شمشاد لائبریرین اگست 6، 2006 #1,210 اے بادِ بیانانی مجھ کو بھی عنایت ہو خاموشی و دل سوزی، سر مستی و رعنائی
حجاب محفلین اگست 6، 2006 #1,211 یہی انداز ہے میرا سمندر فتح کرنے کا میری کاغذ کی کشتی میں کئی جگنو بھی ہوتے ہیں
شمشاد لائبریرین اگست 6، 2006 #1,212 نگاہِ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اُڑ جائیں نہ آہ سرد کہ ہے گوسفندی و میشی
الف عین لائبریرین اگست 7، 2006 #1,213 شاید یہ شعر نہیں ہوا۔ اور ہو بھی گیا تو دوبارہ سہیؒ یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے ہم اور بلبلِ بےتاب گفتگو کرتے
شاید یہ شعر نہیں ہوا۔ اور ہو بھی گیا تو دوبارہ سہیؒ یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے ہم اور بلبلِ بےتاب گفتگو کرتے
جاویداقبال محفلین اگست 7، 2006 #1,214 السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ، یوں کہنے کو کہتے ہیں مفّکر ہر بات سمجھا نہ کوئی آج تلِک کیا ہے حیات ٹوٹی ہوئی دیوار سے دَر سے شب و روز ہر مرُغ پکارتا ہے ہیہات ہیہات (قلندربابا) والسلام جاویداقبال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ، یوں کہنے کو کہتے ہیں مفّکر ہر بات سمجھا نہ کوئی آج تلِک کیا ہے حیات ٹوٹی ہوئی دیوار سے دَر سے شب و روز ہر مرُغ پکارتا ہے ہیہات ہیہات (قلندربابا) والسلام جاویداقبال
جاویداقبال محفلین اگست 7، 2006 #1,215 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، تو آج خُدا را کل کے بارے میں نہ سوچ آئے گی اجل اجل کے بارے میں نہ سوچ رشتہ تو ہمارا ہے اَزل سے لیکن پی اور پِلا اَزل کے بارے میں نہ سوچ (قلندربابا) والسلام جاویداقبال
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، تو آج خُدا را کل کے بارے میں نہ سوچ آئے گی اجل اجل کے بارے میں نہ سوچ رشتہ تو ہمارا ہے اَزل سے لیکن پی اور پِلا اَزل کے بارے میں نہ سوچ (قلندربابا) والسلام جاویداقبال
شمشاد لائبریرین اگست 7، 2006 #1,216 تسکین کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے حورانِ خُلد میں تیری صورت مگر ملے (چچا)
دوست محفلین اگست 7، 2006 #1,217 قلندر بابا سے آپ کی مراد سلسلہ عظمیہ کے بانی محمد عظیم برخیا رح مراد ہیں نا جاوید بھائی۔؟؟
حجاب محفلین اگست 7، 2006 #1,218 یہ پہلی پہلی لگن کا معاملہ ہے عدیم کہ بیل اُس سے لپٹتی ہے جو شجر ہو قریب
شمشاد لائبریرین اگست 7، 2006 #1,219 بہت مدت کے نخپیروں کا اندازِ نگہ بدلا کہ میں نے فاش کر ڈالا طریقہ شاہبازی کا