منتخب اشعار برائے بیت بازی!

فرقان احمد

محفلین
احباب سے گزارش ہے کہ بیت بازی کے اصول و ضوابط کو سامنے رکھا جائے، شکریہ!

یار پہلو میں نہیں ویرانہ ہے میخانہ آج
گردشِ قسمت بنی ہے گردشِ پیمانہ آج

'ج'
 

فہد اشرف

محفلین
جس بادل کی آس میں جوڑے کھول لیے ہیں سہاگن نے
وہ پربت سے ٹکرا کر برس چکا صحراؤں میں
بشیر بدر
 
نہ خیال تھا کہ اصول ہے یہی ساتھ سب کے چلا کروں
تیرا شکریہ کہ بتا دیا کبھی بات یوں نہ کیا کروں
مجھے حرف حرف یہ زندگی جسے جوڑنا ہے کلام میں
یہی زندگی میری دوست ہے اسے چاہتوں میں جیاکروں

ن
 

مومن فرحین

لائبریرین
ابھی تو دور سے آئی تھی بنسری کی صدا
دکھوں میں ڈوبی ہوئی درد میں نہائی ہوئی
نہ جانے کان میں کیا کہہ گئی کہ یاد آئی
کہانی میری کہی اور تیری بھلائی ہوئی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
یہ بزم مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے

شاد عظیم آبادی
 
آخری تدوین:
Top