راجہ صاحب شائد اپکی پوسٹ پوری ظاہر نہی ہوئی ۔۔۔ برائے مہربانی دوبارہ شعر لکھ دیں
فریب محفلین دسمبر 15، 2005 #181 راجہ صاحب شائد اپکی پوسٹ پوری ظاہر نہی ہوئی ۔۔۔ برائے مہربانی دوبارہ شعر لکھ دیں
فریب محفلین دسمبر 15، 2005 #182 نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غمگسار کوئی تم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا۔
الف نظامی لائبریرین دسمبر 15، 2005 #183 اوروں کا ہے کلام اور میرا کلام اور ہے عشق کے دردمند کا طرزَ مقال اور ہے۔
فریب محفلین دسمبر 15، 2005 #184 یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا۔۔۔۔۔۔
MANSOOR REYAAN محفلین دسمبر 16، 2005 #185 اسی چلی ھےشہر میں خود غرضیوں کی ھوا کچھ سوچ کر صلیب سے مسیحا اتر گیا۔۔۔۔۔ لفظ۔۔ ا
فریب محفلین دسمبر 16، 2005 #186 انھی پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہی ہے
ماوراء محفلین دسمبر 16، 2005 #187 یہ اس کی محبت ہے الفت ہے کہ چاہت ہے فراز ہم تو خوش ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے
فریب محفلین دسمبر 16، 2005 #188 یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہی ہوں میں
ماوراء محفلین دسمبر 16، 2005 #189 نہ ہو خوش کامیابی پر کہ ہوتے یوں بھی دیکھا ہے کنارے تک پہنچ کر بھی سفینے ڈوب جاتے ہیں
فریب محفلین دسمبر 16، 2005 #190 نہ بندھے تشنگئ ذوق کے مضموں غالب گرچہ دل کھول کے دریا کو بھی ساحل باندھا
الف نظامی لائبریرین دسمبر 16، 2005 #191 ایسا لیڈر صورت حالات کی آواز ہے غور سے جو راہ دیکھے اور دکھائے قوم کو۔
الف عین لائبریرین دسمبر 16، 2005 #192 وہ مجھ سے ہوئے ہم کلام اللہ اللہ کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ ہ سے
ت تیشہ محفلین دسمبر 16، 2005 #193 ہے دھوپ چھاؤں کا موسم تیرے مزاجوں میں کبھی تو ڈھو نڈنے نکلے کبھی چھپانے مجھے پرانے گیت سنا کر ھوا کے لہجھے میں گیھنرے خواب سے آکر کوئ جگائے مجھے
ہے دھوپ چھاؤں کا موسم تیرے مزاجوں میں کبھی تو ڈھو نڈنے نکلے کبھی چھپانے مجھے پرانے گیت سنا کر ھوا کے لہجھے میں گیھنرے خواب سے آکر کوئ جگائے مجھے
U Usman Mani محفلین دسمبر 17، 2005 #194 یوں تو خوشیاں بھی لپٹی رہیں دامن سے مگر دل کو سوجھا نہ مگر غم سے کنارا کرنا next ا
الف عین لائبریرین دسمبر 17، 2005 #195 اب تو گھبرا کے یہ سوچا ہے کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔ ی۔۔۔
U Usman Mani محفلین دسمبر 17، 2005 #196 یا دوں کے اضطراب نے ریکھا یئں کھنچ دیں ورنہ میرے سکون کا کاغذ سفید تھا ا۔۔۔۔۔۔
الف نظامی لائبریرین دسمبر 17، 2005 #197 اہل ہے واللہ ملت کی قیادت کا وہی عشق کا نشہ جو پی پی کے پلائے قوم کو و۔۔