ارے بھائی مزاحیہ شاعروں کے نام کا بھی تو کوئی ذکر کریں۔۔۔
ہمارے شہر احمدآباد میں ایک مزاحیہ شاعر تھے۔ مچھر فخری سنبھلی(مرحوم)
مچھر تخلص تھا۔ گجرات کے مشہور شاعر فخرِگجرات کے شاگرد ہونے کی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ فخری کا اِضافہ کرتے تھے اور چونکہ سنبھل ان کا اصل وطن تھا اس نسبت سے سنبھلی لکھتے تھے۔
چونکہ تخلص مچھر کرتے تھے لہٰذا اپنے مجموعہ کلام کا نام بھی تخلص کی رعایت سے بھنبھناہٹ رکھا تھا۔
دوسرے ایک شاعر : نام تو اُن کا رَوشن خان ہیں۔ چہرہ ماشاءاللہ خوب نورانی پایا ہے۔ بڑے وجیہ صورت ہیں۔ لیکن اپنی متلون مزاجی کے باعث گرگٹ تخلص کرتے ہیں۔ اپنی مزاحیہ شاعری کی وجہ سے
خاصے معروف ہیں۔ امریکہ تک میں مشاعرے لوٹ چکے ہیں۔