موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ادھر تو پہلی ستبمر کو روزہ متوقع ہے۔ شمشاد بھائی آپ ادھر کی کیا خبر ہے۔ اکثر اٹلی میں سعودیہ کے ساتھ روزہ اور عید ہوتی ہے۔۔۔۔۔اظہار یکجہتی امہ کےلئے۔ ورنہ ادھر بھی مولوی صاحبان نے ایک دو برس کوشش کی کہ آپنی اپنی عید کی جائے۔ مگر ہم نے ملکر سارے علماء کو اس بات پر متفق کیا کہ روزہ اور عید ایک ہی دن ہوگی، اور جب سعودیہ میں اعلان ہوگا تو سب اس کی پیروی کریں گے۔ نہیں تو یوکے کی طرح ہر محلہ آپنی اپنی عید کر رہا ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں یہ چیز بہت ہی اچھی ہے کہ حکومت کے اعلان کے مطابق ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ جو حکومت نے کہہ دیا بس وہی ہو گا۔
 
ادھر بھی بس ایسے ہی ہے۔ جو مکہ مکرمہ میں اعلان ہوا اس پر سب کی پروی لازم۔
ورنہ پانی پینے پلانے پر جھگڑا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بعد مغرب انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ روزہ سوموار کو ہو گا کیونکہ آج چاند نظر نہیں آیا۔
 

حسن علوی

محفلین
سوموار ہی کو یہاں بھی پہلا روزہ بتایا جا رہا ھے۔
--------------------------------------------

اس وقت کچھ گرمی محسوس ہو رہی ھے، حبس ھے۔
 

سارا

محفلین
یہاں کافی اچھا موسم ہے گرمی تو لگتی ہی نہیں البتہ زیادہ سردی ہی لگتی رہتی ہے۔۔
 

سارا

محفلین
جی چودہ گھنٹے کا روزہ ہو گا اور جو سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے پیاس کا۔۔۔وہ تو مجھے بہت کم لگتی ہے اس لیے میرے روزے بہت آسانی سے گزر جاتے ہیں الحمد للہ۔۔
 

زینب

محفلین
یہاں اب کل کا روزہ تو پکا ہے آج کا نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔گرمی بہت زیادہ ہے اور ہماری ڈرائیور ڈیوٹی بھی شروع ہو چکی ہے افففففففف کیا بنے گا میرا
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو رمضان میں اسکول بند رہیں گے۔ عید کے بعد کھلیں گے، اس لیے اسکول کی ڈیوٹی تو نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی حکومت نے اگلے دس سال کا پروگرام دیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں مع رمضان کے اسکول بند رہا کریں گے۔ یہ پہلا سال ہے۔
 

زینب

محفلین
اچھا۔پر یہاں تو کھل گئے ہیں اب۔۔۔۔بچوں کا روزہ رکھ کے سکول جانا تو ایک بہت مشکل کام ہے اب تک شدید گرمی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے تو سعودی حکومت نے یہ رعایت دی ہے کہ روزہ رکھ کر بچے اسکول نہ آئیں۔ اور یہ قانون سب اسکولوں پر لاگو ہے۔ اس میں سعودی اور غیر سعودی اسکولوں کی کوئی تشخیص نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم بارش کی وجہ سے نہیں گئے اور ہم گرمی کی وجہ سے نہیں گئے۔ اب تراویح کے بعد جائیں گے انشاء اللہ۔
 

ملائکہ

محفلین
بہت دن سے گرمی بڑھ گئی تھی پر صبح ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے موسم بہت اچھا ہوگیا ہے یہاں:):):)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top