سین خے
محفلین
نوے کی دہائی میں کچھ بزرگ لوگ برگر اور سینڈوچ کے روٹی کی طرح نوالے توڑ کے کھاتے تھے کہ اس کے بغیر کھانا ان کے نزدیک بدتہذیبی تھی۔ آج کل پاکستان میں کیا رواج ہے؟ برگر، سینڈوچ اور پیزا کیسے کھایا جاتا ہے؟ جھینگا اور کیکڑا کھایا جاتا ہے؟
میرے سننے میں تو اس طرح سے کھانے کی وجہ ہمیشہ اسلامی دلیل ہی آئی ہے۔ لوگ اب بھی ایسا کرتے ہیں۔ جہاں تک جھینگا اور کیکڑا کھانے کا تعلق ہے تو کچھ لوگ اب بھی احتیاط کرتے نظر آتے ہیں۔ البتہ ریسٹورنٹس وغیرہ میں جھینگے کے پکوان عام دستیاب ہیں۔ مچھلی مارکیٹ میں بھی جھینگے اور کیکڑے بہت آسانی سے مل جاتے ہیں۔
ایک مزے کی بات بتاتی ہوں میرے ایک استاد تھے۔ انھوں نے ہاتھ سے توڑ کر کھانے پر زور دیا اور وجہ اسلامی ہی بتائی۔ کسی نے ان سے پوچھا کہ سر جھینگا کھانا کیسا ہے، جائز ہے یا نہیں؟ انھوں نے جواب دیا جھینگے بہت مزیدار ہوتے ہیں تو کھا لیا کریں