میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

م حمزہ

محفلین
کیا کھانا چاہئے اور کیا نہیں اس کے لئے آپ کو لازما اسلامی تعلیمات کی طرف جانا ہی ہوگا کیونکہ مسلمان حرام اور دیکھ کر ہی کھاتا ہے ۔ جھینگے کے متعلق علماء کے درمیان اختلاف رہا ہے کہ جھینگا حلال ہے یا نہیں، اور کیکڑا تو فقہ حنفی کے مطابق حلال نہیں ہے۔
زیک سے :
آپ نے مضحکہ خیز پہلے حصے کو قرار دیا ہے یا دوسرے حصہ کو؟
 
انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اگر آپ کو منزل کا زینہ بنایا گیا ہے تو اس کو لائق عزت و تکریم جانو ،کیونکہ آپ کی جانب سے دی گئی یہ قربانی آپ کی زندگی کی راہگزر میں آپ کے لیے سائبان کا درجہ رکھتی ہے،زندگی کے کسی بھی موڑ جب آپ کو سائے کی تلاش ہوگی تو یہی سائبان آپ کی خیر و عافیت کا ساماں ہوگا ۔
 
یاز

لگتا ہے کہ شربتِ سنجیدگی کے دو تین چمچ اکٹھے نوش کر بیٹھے ہیں بھائی۔
 
یہ بات غلط ہے کہ محبت کی کوئی وجہ نہیں ہوتی، یہ دنیا عالم اسباب ہے ہر چیز کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے، ہمیں سمجھ نہ آئے تو کہہ دیتے ہیں کہ اس کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
 
شاہد شاہ

عشق محبت وغیرہ ہمارے ارتقائی سفر کا حصہ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top