میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیک

مسافر
متفق...
مگر مسلمان معاذ اللہ کبھی بھی حضرت عیسی و موسی کی توہین نہیں کرسکتے...
مگر یہاں چند لوگ دیدہ و دانستہ بار بار اسلامی احکام کا مذاق اڑا رہے ہیں...
منع کرنے پر بھی بعض نہیں آتے...
اگر ان کے گستاخانہ مراسلے حذف ہوتے رہتے تو کیا مجال تھی کہ بوبت یہاں تک پہنچتی...
جو اسلامی احکام کسی اور فرقے کے ہوں ان کا مذاق بھی ملحد ہی اڑاتے ہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلے مجھے بھی ایسے ہی لگتا تھا اپیا بٹ ناٹ اینی مور۔۔۔ یہاں بحث و مباحثہ کی صورت میں جو ایک دوسرے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔۔ نیم کالنگ کی جاتی ہے۔۔۔۔ اس سے دلوں میں بس نفرت ہی بستی ہے۔۔ نتھنگ ایلس۔۔ ایم لٹرلی فیڈ اپ آف چائیلڈش بی ہیوئیر
میرا ہمیشہ یہی خیال رہا کہ سیاسی اور مذہبی مباحث کے گوشے یہاں نہیں ہونے چاہییں تاکہ یہاں صرف علمی ، تحقیقی و تخلیقی کام ہو سکے۔ میں نے ایک تجویز بھی دی تھی کہ سیاسی و مذہبی اراکین کو لائبریری کے لئے سو، پچاس صفحات تحریر کرنے کے بعد سیاسی و مذہبی گوشوں تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی قوت برداشت اجاگر ہواور اردو محفل میں ان کی جانب سے تعمیری کردار بھی شامل رہے۔

پہلے میں بالکل نہیں چاہتی تھی کہ یہاں اختلافی مباحث ہوں کیونکہ اس کے نتیجے میں وہی سب سامنے آتا ہے جس کا آپ نے ذکر کیا اور لاحاصل نفرتیں ملتی ہیں ۔ لیکن کیا بس یہی حاصل کُل ہے ؟ کیا ہم لوگ بس نفرتیں ہی پالیں، نہیں میرا خیال ہے کہ ہمیں طنز و تضحیک اور نفرت سے نکل کر تہذیب و تعمیر کی جانب آنا چاہیے، شائستگی کی جانب رہنا چاہیے، گفتگو کتنی ہی اختلافِ رائے پر مبنی ہو انجام مثبت نکلنا چاہیے تہذیب شائستگی اور باہمی احترام کے ساتھ۔
 
سید عمران

محفلین
بھائی آپ کا کام ہے ایک بار سمجھاو۔۔ دو بار سمجھاو۔۔۔ اگر نہیں سمجھے تو ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو۔۔۔۔ آپ کولگتا ہے کہ بحث کرنے اور نیم کالنگ سے ان کوسمجھ آ جائے گی۔۔۔ نہیں آئے گی اور ساتھ میں آپ خود کو بھی ان کے لیول تک ہی لے کے جا رہے ہو سو دئیر از نو ڈفرنس ان بوتھ آف دیم
جی ہاں...
عمومی صورتحال میں تو ایسا ہی ہوتا ہے...
لیکن بعض اوقات کسی کے لیے بھی ایسا کرنا ممکن نہیں رہتا...
کسی کے لیے بھی!!!
 
جاسمن

لائبریرین
جینا ہوگا مرنا ہوگا
کیفیت نامہ بحال نہ ہوا تو دھرنا ہوگا:D
رمضان شریف کی شروع ہونے والی مصروفیات کی وجہ سے میں نے دھرنے کا ارادہ فی الوقت ملتوی کر دیا ہے۔:)
اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو انشاءاللہ عید کے بعد محفل پہ دھرنے کا پروگرام ہے۔
سب لوگ تیاری رکھیں۔:)
جن لوگوں نے اس سے پہلے عمران خان والے دھرنے میں شمولیت کی ہوئی ہے۔وہ چھوٹے چھوٹے تربیتی پروگرام تشکیل دے لیں۔
کن چیزوں کی ضرورت ہوگی،یہ بھی بتا دیں۔
 
La Alma

جاسمن! سارا قصور آپ کا ہے . آپ دل میں دعا نہیں مانگ سکتی تھیں کیا ؟ :):)
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن! سارا قصور آپ کا ہے . آپ دل میں دعا نہیں مانگ سکتی تھیں کیا ؟ :):)
جزاک اللہ بہنا۔
بعض اوقات ہم سامنے کی بات نظر انداز کر دیتے ہیں۔ آپ کا مراسلہ پڑھ کے میں سب سے پہلے دعائیں کیں۔ مزید بھی کرتی رہوں گی۔ محفلین کے لئے اجتماعی اور انفرادی دعائیں تو کرتی رہتی ہوں لیکن محفل کے لئے اس انداز سے نہیں کی۔ اور اس سانحہ کے بعد تو بالکل نہیں ۔ حالانکہ کرنا چاہیے تھیں۔ آپ کا بہت شکریہ آپ نے میری توجہ دلائی۔ یقیناََ میرا قصور ہے۔
اب اگر بہتری پیدا ہو۔
جانے والے آجائیں۔
مثبت پیش رفت ہو۔
تو آپ سمجھ جائیے گا۔۔۔۔۔۔:D
 
معطل احباب کتنے عرصے کے لیے معطل ہوئے ہیں ؟
چند غیر معینہ مدت کے لیے۔ چند جلد تشریف لے آئیں گے۔ ہمارا نام بھی شاید قرعہ اندازی میں ہے کیونکہ افسوس ہم آزاد نہیں بلکہ منتظمین کے مرہون منت ہیں۔ کرفیو کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
جینا ہوگا مرنا ہوگا
کیفیت نامہ بحال نہ ہوا تو دھرنا ہوگا:D
رمضان شریف کی شروع ہونے والی مصروفیات کی وجہ سے میں نے دھرنے کا ارادہ فی الوقت ملتوی کر دیا ہے۔:)
اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو انشاءاللہ عید کے بعد محفل پہ دھرنے کا پروگرام ہے۔
سب لوگ تیاری رکھیں۔:)
جن لوگوں نے اس سے پہلے عمران خان والے دھرنے میں شمولیت کی ہوئی ہے۔وہ چھوٹے چھوٹے تربیتی پروگرام تشکیل دے لیں۔
کن چیزوں کی ضرورت ہوگی،یہ بھی بتا دیں۔
دھرنا کہاں ہو گا؟ . محفل کا ڈی چوک (کوائف نامہ) تو سیل کر دیا گیا ہے . :D:p
امید ہے ہم سب جلد ہی معطل افراد کو بحال ہوتا دیکھیں گے . ڈاکٹر عامر شہزاد تو نہایت فرینڈلی اور ایکٹو ممبر تھے . باادب بھی ادب کی خدمت میں پیش پیش تھیں . لئیق احمد بھی ایک اچھے محفلین تھے . اللہ کرے ان کی معطلی عارضی ہو . ان سب کے لیے بیسٹ وشز .
 
ڈاکٹر صاحب اور اکمل صاحب اب صرف حقیقی زندگی میں ہی ملیں گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top