میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید عمران

محفلین
مقدس بہن آپ اور دیگر قابل احترام محترم محفلین اس وقت اپنا قیمتی وقت دے کر محفل کی فضاؤں کو نفرت اور بددلی کی گھٹاو سے نکل سکتے ہیں۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ،غلطیاں سب سے سرزد ہوئی ہیں۔محفل میرے لیے گھر کا درجہ رکھتی ہے۔موجودہ حالات سے میں پریشان ہوں۔
بہت بہت بہت بہترین بات کی ہے آپ نے...
مقدس صاحبہ کے ساتھ ساتھ نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی کو بھی ٹیگ کرلیتے تو مراسلہ مزید مفید ہوجاتا...
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیفیت نامہ۔۔۔۔۔
کاش میری بات تب مان لی جاتی کہ اردو محفل سے سیاست اور مذہب کے زمروں کو ختم کر دیا جائے۔۔
پہلے سال سے میں نے بھی کئی بار ایسا کہا تھا تاہم اردو محفل کے سیاسی و مذہبی گوشوں کی اپنی خوبصورتی اور انفرادیت و اہمیت ہے، یہاں اراکین کے مابین بعض اوقات گفتگو میں بوجوہ ناخوشگوار صورت ضرور پیدا ہو جاتی ہے تاہم آہستہ آہستہ صاحبان بحث و مباحثہ کی فکری بالیدگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
 
دیکھا جائے تو مقدس صاحبہ کی بات بھی دل کو لگتی ہے اور...
آپ کی بات بھی سو فیصد درست ہے...
ویسے بھی یہ جو صورت حال پیدا ہوئی ہے یہ مذہبی مباحثہ کا نتیجہ نہیں ہے...
مذہب کی توہین و تضحیک کا معاملہ ہے...
 
مقدس بہن آپ اور دیگر قابل احترام محترم محفلین اس وقت اپنا قیمتی وقت دے کر محفل کی فضاؤں کو نفرت اور بددلی کی گھٹاو سے نکل سکتے ہیں۔تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ،غلطیاں سب سے سرزد ہوئی ہیں۔محفل میرے لیے گھر کا درجہ رکھتی ہے۔موجودہ حالات سے میں پریشان ہوں۔
نبیل ابن سعید بھائی صاحبان آپ کی توجہ چاہیے۔مہربانی فرمائیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top