میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
ہماری چھٹیاں بھی ایسے ہی گزر گئیں۔ ویسے یہ ہفتہ تو چھٹیوں کا ہفتہ تھا۔ سوموار، منگل ملکی حالات کے باعث چھٹی تھی۔ جمعہ، ہفتہ اتوار بھی چھٹی۔ بس دو دن ورکنگ تھے۔ :)
چھٹیوں کا ذکر کر کے دل جلانے کی کوشش
امریکہ میں بارہ ربیع الاول کی چھٹی تو خیر نہیں ہو سکتی لیکن "ملکی حالات" والی چھٹیاں لگتا ہے ٹرمپ کروا کے ہی چھوڑے گا۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
برٹش راج میں انہوں نے کامیوں کی جو فہرست بنائی تھی۔۔۔مجھے اس حوالہ سے کوئی آرٹیکل یا کتاب کا نام چاہیے۔۔۔۔جس میں کامیوں کے بارے ذکر ہو۔
 

فاخر رضا

محفلین
پتہ نہیں لوگ کیوں کہتے ہیں فلاں کتے کی موت مرگیا۔
السلام علیکم
الحمدللہ، میں بہت اچھا ہوں۔ ساری دعائیں درود ذکر کے بعد کام پر بیٹھا پراجیکٹ کی فکرمیں گم سم ہوں۔
اللہ رب العالمین تمام انسانوں کو ھدایت دے، اور سب کے سب اللہ کی مرضی والے ہوجائیں، آمین
أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق
کتے عام طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کتے کی موت مرتے ہیں، آگے آپ خود سمجھدار ہیں
 

جاسمن

لائبریرین
جاسمن صاحبہ! یہ ربط ملاحظہ فرمائیے گا۔
بہت شکریہ۔
لیکن یہ میری ضرورت نہیں ہے۔
مجھے پنجابی میں جنہیں کمی کہتے ہیں۔انگریزوں نے اپنے نقطئہ نظر سے کم درجے کے کام کرنے والوں کو اور جاگیرداروں کو دو علیحدہ کیٹیگری میں رکھا تھا۔کام کرنے والوں کو کمی قرار دیا گیا اور حقیر سمجھا گیا۔اور آرام سے بیٹھ کر کام کروانے والوں کو رتبے دیے گئے۔
مجھے اسی حوالے سے آرٹیکلز یا کتاب چاہیے۔
 

فرقان احمد

محفلین
بہت شکریہ۔
لیکن یہ میری ضرورت نہیں ہے۔
مجھے پنجابی میں جنہیں کمی کہتے ہیں۔انگریزوں نے اپنے نقطئہ نظر سے کم درجے کے کام کرنے والوں کو اور جاگیرداروں کو دو علیحدہ کیٹیگری میں رکھا تھا۔کام کرنے والوں کو کمی قرار دیا گیا اور حقیر سمجھا گیا۔اور آرام سے بیٹھ کر کام کروانے والوں کو رتبے دیے گئے۔
مجھے اسی حوالے سے آرٹیکلز یا کتاب چاہیے۔

کیا اس طرح کے آرٹیکل درکار ہیں؟ ربط
اگر نہیں، تو مزید وضاحت فرمائیے گا۔ شکریہ! :)
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
قائداعظم نے فرمایا کام کام بس کام،
ان کے بعد جمہوریت کے پہلوان سیاستدان ، بیرون اور اندرون کے چند بازیگر مولویوں نے فرمایا
دھرنا دھرنا ۔
اور ہم میں بہت سے لوگ مصروف ہیں انکے پیچھے ۔
ہم تو بس کام کام کام اور آرام میں مصروف ہیں
 

فہد اشرف

محفلین
5 گھنٹے یونین ہال کے سامنے کھڑے ہوکر اسٹوڈنٹ یونین کے امیدواروں کی فائنل اسپیچ سنی اب پرسوں ووٹنگ ہوگی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top