عبدالقیوم چوہدری
محفلین
ہندوستانی نظام ذات آریاوٗں اور بدھ مت کے وقت سے چلا آ رہا ہے۔ انگریزوں کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھامجھے انگریزوں کا وہ سسٹم چاہیے جس میں انہوں نے جاگیر دار علیحدہ کر دیے اور " موچی،مراثی، نائی، لوہار، وغیرہ علیحدہ کر دیے۔ بلکہ میں نے سنا ہے کہ اس فہرست میں مولوی یا امام وغیرہ بھی شامل تھے۔
البتہ
انگریزوں نے اپنے دور میں زمینوں کی جمع بندی کی اور اس جمع بندی کے دوران انھوں نے زمین کو ذاتوں کے حساب سے تقسیم کیا، جس میں تمام کامیوں (کمیوں) کو دو کنال زمین دی گئی (اس سے پہلے کامیوں کے پاس زمین نہیں ہوتی تھی) امام یا مولوی کو بھی دو کنال زمین دی گئی، جس سے اس کی حیثیت بھی کامیوں میں کر دی گئی یا چلی گئی۔
بہت عرصہ پہلے اس جمع بندی اور زمینوں کی تقسیم کے حوالے سے ایک کتاب نظر سے گزری تھی۔ صحیح سے یاد نہیں لیکن کتاب کا نام شاید ( لینڈ سسٹم آف انڈیا یا اس سے ملتا جلتا تھا) ۔