خواہر آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ چاہے درد ہو یا نہ ہو دانتوں اور آنکھوں کا چیک اب بھی کرا ہی ڈالیں. کہاں سے، لنڈی کوتل کے پاس تاج آئی کلینک، ویسے میں تو ہر سال عباسی آپٹکس سے آنکھوں کا نمبر ضرور چیک کراتا ہوں. وہ لوگ زیادہ ایکسپرٹ ہوتے ہیں. دانت، یہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل، قریب کے قریب.
میگرین کو نسوں کی وجہ سے بتایا جاتا ہے. عمر کے ساتھ ساتھ نسیں سخت ہوجاتی ہیں اور میگرین ختم. میرے خاندان میں بھی یہ مسئلہ ہے ننھیال میں. مگر اب سب ٹھیک ہوگئے ہیں.
بعض اوقات آپ کو trigger کا بھی پتہ ہونا چاہیے. مثلاً کھوئے والی مٹھائیاں، ڈرائی فروٹ، نیند کی کمی وغیرہ. آپ کو خود ہی پتہ چلانا پڑے گا کہ یہ کس وجہ سے شروع ہوتا ہے
سب سے آخر میں یہ کہ ہر شخص کو پتہ ہوتا ہے کہ کب درد شروع ہونے والا ہے. اس کی علامات واضح ہوتی ہیں. بس اسی وقت دوا لے لیں ورنہ یہ درد اپنی سائیکل پوری کرکے ہی جان چھوڑے گا
میں بھی اپنے خاندان والوں کی طرح اسے کافی بھگت چکا ہوں اس لئے اتنی باتیں کررہا ہوں.
محمد وارث خواتین میں یہ پرابلم ضروری نہیں کہ میگرین کی وجہ سے ہو. مجھے بس دوسرا مصرعہ یاد ہے، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی (ازراہ تفنن کہا گیا ہے، پلیز سیریس نہ ہوں)