وہ مخصوص موضوع پر بات کرنے پر سلام کیا تھا، مجھے وہاں مزید بات کرنی ہوتی تو پچھلے دنوں مزید کئی واقعات پیش آ چکے ہیں میں وہ تمام خبریں بھی پوسٹ کر دیتی
جزاک اللہ بھائی، میں نے تو ظہیر بھائی کو جواب دے کر پی.سی خود بند کر دیا تھا ۔آپ کا مراسلہ تو اب دیکھا
سمائل،مجھے تو سب سی پہلی منفی ریٹنگ بھی کچھ سال پہلے وہیں سے عطا ہوئی تھی اور اب بھی خصوصی نظر کرم ہے، جتنی محصول کردہ منفی ریٹنگز ہیں ان میں اکثریت انہی کی دین ہے. تنبیہ کی امید کبھی رہی نہیں سو میں نے شکایت نہیں کی. ہاں البتہ کل انہوں نے جس مراسلہ پر منفی ریٹنگ دی ،اسی پر معزز جیہ بہن کی مثبت ریٹنگ کو میں اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں، گو کہ انتظامیہ نے وہ لڑی غائب کر دی تو ریٹنگ بھی گئی، مگر جیہ بہن جیسی معزز ہستی کی ریٹنگ بھی بتا دیتی ہے کہ دہرے قوانین سے کون کون عاجز ہے
آپ کا اپنا مراسلہ بہت سے راز کھول رہا ہے
مجھے آج پہلی بار پتہ چلا کہ آپ عورت ہیں
دوسری بات آپ کی باتوں سے متفق یا غیر متفق ہونا میرا ویسا ہی حق ہے جیسا جیہ کا سو دوہرے معیار کی پریکٹس چھوڑ دیجیے ۔
مجھے کوئی عار نہیں یہ کہنے میں کہ میں انتہا پسندی کے خلاف ہوں اور آپ جا بجا اس کی پریکٹس کرتی نظر آتی ہیں خود مجھے کئی بار آپ سے ایسی ہی ریٹنگز ملیں مگر کیا میں نے کبھی ایسے اجتماعی محاذ کھولا آپ سب کے خلاف ؟؟؟؟
اور کسی کی رائے سے اختلاف ذاتی نہیں ہوتا مگر چونکہ آپ لوگ اسے ذاتی سمجھتے ہیں اور بناتے ہیں تو یہاں بھی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ آئیے آپ سب اس پر منفی ریٹنگ دیجیے مجھے قطعی کوئی اعتراض نہیں ہوگا بلکہ اس بات کی خوشی ہی ہوگی کہ میں انتہا پسند نہیں ہوں ۔
آپ کا حق ہے میری بات سے اختلاف رکھنا اور اختلاف کو بدصورت مت بنائیے آہ و زاری کر کے ، چاہیں تو میرے ہر مراسلے پر منفی ریٹنگ دے دیجیے میں آپ کی رائے کے احترام میں قبول کر سکتی ہوں مگر یہ اجتماعی لفظی دہشت گردی بند کیجیے ۔