میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کیفیت نامی: شاہ جی فارم میں ہیں- احباب سے گزارش ہے مسلسل فُل ٹاسز پھینکنے سے گریز کریں- احتیاطی طور پر ایک آدھ باؤنسر یا یارکر مار کر دیکھ لیں شکریہ- :)
 
لاریب مرزا

محفلین
محفل کے لوگ بھی آتے ہیں لوگوں میں۔ مذہبی دل آزاری کے میں خود بھی خلاف ہوں لیکن معطلی کے بعد محفلین کا ری ایکشن مجھے صحیح نہیں لگا۔
یقین جانیے محفلین کے رویے میں شدت کی وجہ کیا بنی، ہم نہیں جانتے۔ بس اتنا پتہ ہے کہ عارف کریم کے کیفیت نامے سے بات شروع ہوئی تھی۔ پھر جب محفل کھولی تو کیفیت ناموں پہ کیفیت نامے دیکھ کر چکرا گئے۔ اور پھر کیفیت نامے غائب ہونا شروع ہو گئے۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ کون سی لڑی محفلین کے معطل ہونے کی وجہ بنی اور اس میں کیا گفتگو ہوئی۔
ہمارا موقف یہ ہے کہ اگر اسلام کی بات کرتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو کیوں بھول رہے ہیں؟؟ انہوں نے اپنے دشمنوں سے کیسا سلوک کیا تھا اور ہم کیا کر رہے ہیں؟؟ انتظامیہ کی پالیسیوں کو ہم نہیں جانتے لیکن یہی کہیں گے کہ آج کل محفل کا ماحول دیکھ کر ہمیں تو عمران خان اور نواز شریف یاد آگئے ہیں۔
 
آج کل محفل کا ماحول دیکھ کر ہمیں تو عمران خان اور نواز شریف یاد آگئے ہیں
اگر ایسا ہے تو آپ رپورٹ کریں اور انتظامیہ تنبیہ کرے۔ اخلاقیات پہ لڑیاں لگائے تاکہ یہ کم سے کم ہو، لوگوں میں قانون سے واقفیت پیدا کرے، فورم کا مقصد اجاگر کرے۔ نہ کہ سیاسی و مزہبی نکتہ چینی کے لیے یہ پلیٹ فارم استعمال ہو، بن مہار چھوڑا گھوڑا تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ وہ جہاں مرضی گھومے پھرے۔
 
بھائی ہم کیا رپورٹ کریں؟؟ کردار کو چھوڑیں ہمیں تو یہاں کوئی گفتار کا مسلمان بھی نظر نہیں آ رہا۔ آپ کو اگر کسی بات پر اعتراض ہے تو کیا ایک مسلمان کو یہ زیب دیتا ہے کہ ایک دوسرے پر طنز، طعنہ بازی، عجیب قسم کے مذاق پہ اتر آئے۔ اگر آپ کا رویہ ایسا ہے تو آپ میں اور ان میں کیا فرق ہے جن کے خلاف آپ جانا چاہ رہے ہیں؟؟
 
بجا فرمایا۔ یہی سب سے بڑی کمزوری ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو ترک کر دیا جائے کیوں کہ آپشنز نہایت محدود ہیں اور فی الوقت یہی بہتر روش ہے الا یہ کہ اردو محفل کی انتظامیہ واضح طور پر مذہب کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دے۔ انتظامیہ سے تمام تر اختلافات کے باوجود یہ سچ ہے کہ منتظمین کی جانب سے ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا ہے بلکہ منتظم نبیل نے تو کافی حوصلہ افزا باتیں کی ہیں؛ یوں بھی خوش گمانی ہی بہتر حکمت عملی ہے۔ جن دوستوں کو معطل کیا گیا، اس کا دکھ ہمیں بھی ہے، تاہم، حجت تمام ہونے تک انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اب جہاں تک یہ معاملہ ہے کہ برداشت کی حد کیا ہونی چاہیے تو یہ ایشو الگ بحث کا متقاضی ہے۔ ہم تو انتظامیہ سے یہی گزارش کریں گے کہ قواعد و ضوابط کو واضح کر دیا جائے اور معطل اراکین کی بحالی کے لیے بھی کوئی لائحہء عمل تجویز کر دیا جائے۔ اور اگر انتظامیہ ایسا نہیں کرتی ہے تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے؟ ہمیں بھی یہ اردو محفل دل و جان سے عزیز ہے اور اس کے قواعد و ضوابط میں بہتری آئے گی تو ہمیں بھی خوشی ہو گی۔ :)
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
کیفیت نامہ۔۔۔۔۔
کاش میری بات تب مان لی جاتی کہ اردو محفل سے سیاست اور مذہب کے زمروں کو ختم کر دیا جائے۔۔۔ اور سب پر واضح کر دیا جائے کہ محفل پر کسی بھی مذہب اور سیاسی گفتگو کرنے والے کو پرمنٹلی بین کر دیا جائے گا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top