میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

لاریب مرزا

محفلین
انشاء عربی کا استاد ہوں۔ عربی میں لکھتا رہتا ہوں، فورمز پر اصل عربوں کو چیک کروا کر اصلاح لینا چاہتا ہوں۔
اس کے علاوہ بعض سٹوڈنٹس کو بھی عرب فورمز کے ساتھ نتھی کرنا چاہتا ہوں
ارے واہ! ہم اپنی لغت تھوڑی بہتر کر لیں اور فقرے بنانے کی مشق کر لیں پھر ہم آپ سے عربی میں بات کریں گے.
 
اوہ! عموماً درد ہوتا ہے یا پہلی دفعہ درد ہونے پہ ہی نکلوانے لگے ہیں؟ اللہ تعالٰی آپ کو شفائے کاملہ عطا کریں.
بہنا داڈھ کی جڑ کمزور ہونے کی وجہ سے ہلنے لگی تھی اور اب اس کا نکلوانے کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا ۔
 
قائداعظم محمد علی جناج کا گاندھی کے قتل پر تعزیتی پیغام
"مجھے مسٹر گاندھی پر حملے اور اس کے نتیجے میں ان کی موت کا جان کر صدمہ ہوا۔ ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر وہ ہندوؤں میں پیدا ہونے والی عظیم شخصیتوں میں سے ایک تھے۔ انھیں اپنے لوگوں کی مکمل تعظیم اور اعتماد حاصل تھا۔ ہندوستان کے لیے یہ نقصانِ عظیم ہے۔ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا پُر ہونا بہت دشوار ہے۔"
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

اس جملے پر کچھ انڈینز نے کافی تنقید کی تھی، جیسے بی جے پی کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ۔ اعتراض اس بات پر ہے کہ "ہندوؤں" میں پیدا ہونے عظیم شخصیت کہا، سب انسانوں میں ایک عظیم شخصیت نہیں کہا۔
 
قائداعظم دو قومی نظریے کے قائل تھے، بھارتیوں کو اس نکتہ نظر سے بات کو دیکھنا چاہئے۔
 
زیک

مسافر
اس جملے پر کچھ انڈینز نے کافی تنقید کی تھی، جیسے بی جے پی کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ۔ اعتراض اس بات پر ہے کہ "ہندوؤں" میں پیدا ہونے عظیم شخصیت کہا، سب انسانوں میں ایک عظیم شخصیت نہیں کہا۔
جناح کو اس طرح طنز کا بھی شوق تھا۔ جان بوجھ کر گاندھی کو ہندوؤں تک محدود کیا ہو گا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اس جملے پر کچھ انڈینز نے کافی تنقید کی تھی، جیسے بی جے پی کے سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ۔ اعتراض اس بات پر ہے کہ "ہندوؤں" میں پیدا ہونے عظیم شخصیت کہا، سب انسانوں میں ایک عظیم شخصیت نہیں کہا۔
قائد اعظم نے کبھی ہنددوں کیساتھ تعصب نہیں کیا۔ اگر یہ بات ہوتی تو وہ ہندو کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ نہ بناتے
 
رہنما فارسی ہے، فارسی میں اس کا متضاد گمراہ کنندہ بنے گا۔
وارث بھائی اس پر ایک طالب علمانہ اشکال ہے کہ راہنما اگر بمعنی لغوی مستعمل ہو تو بالکل اس کا متضاد "گمراہ کنندہ" ہی ہوگا۔ ظاہر ہے کہ راہ دکھانے والے کی ضد راہ گم کرنے والا ہی ہوسکتی ہے۔ لیکن عرف میں بظاہر اس کا استعمال "لیڈر" یعنی "زعیم القوم" کے معنی میں زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ جیسے "تحریک پاکستان کے رہنما" وغیرہ۔ ایسی صورت میں اس کا متضاد "پیروکار" اور "متبع" یا "مقتدی" زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔
 
راہ دکھانے والے کے مقابل راہ دیکھنے والا بھی مراد لے سکتے ہیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top