میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
مجھے تو آج تک کسی لاہوری نے غلط رستہ نہیں بتایا، آپ کو لاہوریوں کی بات سمجھ نہیں آتی تو اس میں ان کا کیا قصور؟
مجھے خاص طور میں بس دکھا کر بٹھایا گیا تھا کہ اس میں بیٹھیں یہ آپ کو ٹیکنکل بورڈ کے باہر اتار دے گی۔ جب ٹکٹ دینے والا آیا تو اس نے کہا کہ آپ تو دوسری طرف جا رہے ہیں۔ میں آپ کو اگلے سٹاپ پر اتار دوں گا، وہاں سے دوسری طرف جا کر بیٹھیے گا۔ اور بس نمبر بھی مختلف بتایا۔ :)
 
آپ کے ذاتی تجربہ سے نہیں، آپ کے تجربہ کی بنیاد پر بنے نتیجہ سے۔ :)
مسئلہ یہ ہے کہ یہ نتیجہ میں نے نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے تجربے نے نکالا ہے، جس پر میرے تجربہ نے کم از کم میرے لیے مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ :p
لئیق بھائی دل پر نہ لیں۔ یہ تو بڑا مشہور ہے لاہوریوں کے بارے میں۔ :)
 
تابش بھائی عبد الرحمن کا پوسٹ کردہ لطیفہ آپ کی تائید میں:
دنیا کے دو ذہین ترین افراد
۔
ایک لاہوری
۔
پائین تسی سیدھے جا کے ایں نوں ہو جو تھوڑا جیا اگے جا کے کھمبا آئے گا فیر اوں نوں ہو جانا فیر تسی مڑنا نئیں اگے پہلا چوک آئے گا اوتھوں ایں نوں مڑ کے فیر پہلی گلی جیہڑی ایں نوں جا ری اے مڑ جانا سیدھے بھاٹی گیٹ
دوسرے وہ جو یہ سمجھ جاتے ہیں
 
مجھے خاص طور میں بس دکھا کر بٹھایا گیا تھا کہ اس میں بیٹھیں یہ آپ کو ٹیکنکل بورڈ کے باہر اتار دے گی۔ جب ٹکٹ دینے والا آیا تو اس نے کہا کہ آپ تو دوسری طرف جا رہے ہیں۔ میں آپ کو اگلے سٹاپ پر اتار دوں گا، وہاں سے دوسری طرف جا کر بیٹھیے گا۔ اور بس نمبر بھی مختلف بتایا۔ :)
آپ کے ساتھ ایسا واقعہ کتنی بار پیش آیا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اس پر ایک طالب علمانہ اشکال ہے کہ راہنما اگر بمعنی لغوی مستعمل ہو تو بالکل اس کا متضاد "گمراہ کنندہ" ہی ہوگا۔ ظاہر ہے کہ راہ دکھانے والے کی ضد راہ گم کرنے والا ہی ہوسکتی ہے۔ لیکن عرف میں بظاہر اس کا استعمال "لیڈر" یعنی "زعیم القوم" کے معنی میں زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ جیسے "تحریک پاکستان کے رہنما" وغیرہ۔ ایسی صورت میں اس کا متضاد "پیروکار" اور "متبع" یا "مقتدی" زیادہ درست معلوم ہوتا ہے۔
جی آپ کی بات بھی بجا لگتی لیکن شاید یہ متضاد ایک ہی لیول یا جنس پر ہوتے ہیں جیسے 'ہادی' کا متضاد 'مضل' ہی ہے نہ کہ اس ہادی کے پیرو کار۔
 
آپ کے ساتھ ایسا واقعہ کتنی بار پیش آیا؟
جب کوئی بات بہت سنی ہو اور خود لاہوریوں نے اس سے اتفاق کیا ہو ، تو ایک تجربہ ہی بہت ہوتا ہے۔ :)
آپ ابھی تک میری زندگی میں پہلے فرد ہیں کہ جس نے انکار کیا ہے۔ ورنہ بہت دوست ہیں لاہور سے ۔ :)
 
جب کوئی بات بہت سنی ہو اور خود لاہوریوں نے اس سے اتفاق کیا ہو ، تو ایک تجربہ ہی بہت ہوتا ہے۔ :)
آپ ابھی تک میری زندگی میں پہلے فرد ہیں کہ جس نے انکار کیا ہے۔ ورنہ بہت دوست ہیں لاہور سے ۔ :)
لاہور سے ہونے اور لاہوریا ہونے میں فرق ہوتا ہے :)
مجھے بھی کسی ملتانی نے بتایا تھا کہ لاہوریے صحیح رستہ نہیں بتاتے ، ایسا سمجھنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ چونکہ لاہور بہت بڑا شہر(کراچی کے علاوہ پاکستان میں کوئی دوسرا شہر لاہور سے بڑا نہیں) اور پرانا ہے ۔ اس لئے اس کے ایڈریس پیچیدہ بھی ہیں تو غالبا کمیونیکیشن میں مشکلات کی وجہ ایڈریس کی یا رستہ سمجھنے یا سمجھانے میں مشکل پیش آتی ہوگی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top