میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عورت کے کردار کو ماپنے کے لیے لوگوں نے کتنے پیمانے بنا رکھے ھیں۔

عورت کا لباس ، عورت کی آواز ، عورت کے ھاتھ پاؤں ،عورت کی شکل و صُورت ، عورت کے ھاتھ سے بنی گول روٹی ، اُس کے ھاتھ سے پکے کھانے کا نمک ، اُس کے ھاتھوں پر چڑھا مہندی کا رنگ ، اُس کا خاندان ، اُس کی ماں ، اُس کا باپ ، اُس کی فیملی کے معاشی حالات ، اُس کی تعلیم ، مستقبل۔ کوئی اچھی سے اچھی عورت بھی بیشک سب مرحلے پار کر جائے مگر کہیں نہ کہیں رہ ھی جاتی ھے۔

سوچتی ھُوں مَرد کے کردار کو ماپنے کا کیا پیمانہ ھے؟ اُس کا صرف اچھی ملازمت کرنا اُس کے سب عیبوں پر پردہ کیوں ڈال دیتا ھے؟

”بانو قدسیہ“
 
انجانا

محفلین
مجھے خاص طور میں بس دکھا کر بٹھایا گیا تھا کہ اس میں بیٹھیں یہ آپ کو ٹیکنکل بورڈ کے باہر اتار دے گی۔ جب ٹکٹ دینے والا آیا تو اس نے کہا کہ آپ تو دوسری طرف جا رہے ہیں۔ میں آپ کو اگلے سٹاپ پر اتار دوں گا، وہاں سے دوسری طرف جا کر بیٹھیے گا۔ اور بس نمبر بھی مختلف بتایا۔ :)
میرا تجربہ تھوڑا سا الگ ہے ۔ پچھلے سال میں اور میرے دو بچے لاہور گھومنے کئے تھے۔ ایک بائک والے سے کسی جگہ کا پوچھا ۔ ان صاحب نے ہم تینوں کو تقریباً زبردستی موٹر سائکل پر بٹھایا اور ہمیں ہمارے منزل پر ہی اتار کر چھوڑ دیا۔
 
بہت اچھی بات ہے۔:)
 
اس طرح کے نیک دل لوگ دنیا کے ہر خطے میں مل جاتے ہیں۔ اور اس کے برعکس بھی
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
سوچتی ھُوں مَرد کے کردار کو ماپنے کا کیا پیمانہ ھے؟ اُس کا صرف اچھی ملازمت کرنا اُس کے سب عیبوں پر پردہ کیوں ڈال دیتا ھے؟
معاشرے میں قوام ہونے کی وجہ سے۔ مغرب میں ایسا نہیں ہے۔ یہاں مرد و عورت دونوں کو شادی سے قبل پرکھا جاتا ہے
 
شاہد شاہ

محفلین
میرا تجربہ تھوڑا سا الگ ہے ۔ پچھلے سال میں اور میرے دو بچے لاہور گھومنے کئے تھے۔ ایک بائک والے سے کسی جگہ کا پوچھا ۔ ان صاحب نے ہم تینوں کو تقریباً زبردستی موٹر سائکل پر بٹھایا اور ہمیں ہمارے منزل پر ہی اتار کر چھوڑ دیا۔
کافی ڈھیٹ آدمی تھا
 
محمد وارث

لائبریرین
اللہ ہی جانے، وجدان کے بارے میں کوئی وہی بتا سکتا ہے جسے کسی نے بتایا ہو کہ اس کیفیت کو وجدان کہتے ہیں، وگرنہ ہر حالت ہی وجدان ہے، یا پھر کوئی بھی نہیں!
ماشاء اللہ ،
کیا خوب تعریف عطا فرمائی ،
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرا تجربہ تھوڑا سا الگ ہے ۔ پچھلے سال میں اور میرے دو بچے لاہور گھومنے کئے تھے۔ ایک بائک والے سے کسی جگہ کا پوچھا ۔ ان صاحب نے ہم تینوں کو تقریباً زبردستی موٹر سائکل پر بٹھایا اور ہمیں ہمارے منزل پر ہی اتار کر چھوڑ دیا۔

بنیادی طور پہ لاہور سے تعلق ہے۔
لاہوریوں کے بارے یہی تجربہ رہا کہ راستہ پوچھو تو منزل تک پہنچا کے آتے ہیں۔
شاید اب بدل رہے ہوں تو کہہ نہیں سکتی لیکن اب بھی جانا ہو تو اچھے تجربے ہی ہوتے ہیں الحمداللہ۔
 
بجا فرمایا

اور عمره مبارک هو
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپا! آپ کی جانب سے عمرے کے تجربات اور احساسات و کیفیات کے بیان پر مشتمل ایک تحریر کا انتظار ہے. :)
ان شاءاللہ۔
ابھی عمرہ کے بعد کی مصروفیات ہیں کافی۔اور بچوں کے امتحانات ہیں کہ شادیوں اور پھر عمرہ سے لے کے اب تک وہ سمجھو کچھ نہیں پڑھ پائے۔
ان شاءاللہ ارادہ تو ہے لکھنے کا۔اللہ کامیاب کرے۔آمین!
 
آج کا دن شاید محفل پر میرے لیے ایک انوکھا دن رہا ،کیونکہ میں نے جب سے محفل جوائن کی ہے ایسا نہیں ہوا،
آج صبح سے سر محمد وارث صاحب کی شاید محفل پر آمد نہیں ہوئی ،
امکان غالب یہی ہے کہ محترم خیر و عافیت سے ہوں گے اور اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے محفل کو ٹائم نہیں دے سکے۔
اللہ کریم تمام محفلین کو باخیر و عافیت صحت و تندوستی عطا فرمائے۔آمین
 
شکریہ نقیبی صاحب یاد آوری اور کلماتِ خیر کے لیے، سب خیریت ہے اور میں ادھر ہی ہوں۔ والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top