میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
آپا ہاریہ بہن بہت حساس ہیں ,وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیے کر اکثر پریشان رہتی ہیں ,
اس دن بات کوئی اتنی ٹینشن والی نہیں تھی ,مگر ہادیہ نے بہت زیادہ اس بات کو سنجیدگی سے لیا ۔
اللہ کریم ہادیہ بہن کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین
ہائے رے بہنا اب کم از کم اپنے نام کا املاء درست کرنے ہی آجاؤ
 
سین خے

محفلین
انسان کے اندر اتنی ہمت ہونی چاہئے کہ سامنے آکر للکار کر لڑے۔ دور دور سے آوازیں کسنے اور طعنے مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے :rolleyes:
 
سین خے

محفلین
الحمد للہ میرے چھوٹے بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ اللہ تعالی ایمان و صحت سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ آمین
اور اس کے ساتھ ہی میں پہلی دفعہ تایا بھی بن گیا ہوں۔ :)

آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت مبارک ہو تابش بھائی :)
 
جاسمن

لائبریرین
ہادیہ!
ہم آپ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔جلدی سے ٹھیک ہوجاو۔اور محفل پہ حاضری لگاو۔
خبردار۔غیر حاضریاں بڑھنی نہیں چاہییں۔ورنہ جرمانہ ہوگا۔
 
یاز

ہادیہ کو ہماری جانب سے ییام دیجئے گا کہ اب ہم ان کے مراسلہ جات کو پرمزاح کی ریٹنگ سے نوازنے پہ نظرِثانی و ثلاثہ وغیرہ کرنے کا ارادہ کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی شروعات کر چکے ہیں۔
 
‏یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے کہ برتن دھونے سے خواتین کی آدھی پریشانی اور ڈپریشن ختم ہو جاتا ہے،
ظاہر سی بات ہے اگر مرد حضرات برتن دھوئیں گے تو خواتین ریلیکس کریں گی ان کی پریشانی اور ڈپریشن خود بخودی کم ہو جائیں گی
 
لیکن مزید تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ اس صورت میں ٹینشن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کہ زیادہ فارغ بیٹھنے کی وجہ سے سوچنے میں زیادہ وقت گزرتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
خالد حسینی کے تینوں ناول میرے پاس ہیں۔پڑھا صرف ایک ہے۔
بچوں کو بیگ دلانے کتابوں کی دکان پہ گئے۔محمد نے پہلے ہی فرمائش کی تھی کہ ہیری پورٹر کے سلسلہ کی ایک کتاب ان کے پاس نہیں ہے۔وہ ضرور لینی ہے۔تو ہم کتابیں بھی دیکھنے لگے۔خالد حسینی کے ناولز کا سیٹ صرف 1600 کچھ روپوں میں آرہا تھا۔میرا جی چاہا کہ لے لوں۔کسی کو تحفے میں دوں گی۔
لیکن مجھے اپنا قریبی کوئی ایسا فرد یاد نہیں آرہا تھا جو انگریزی ناول پڑھنے والا ہو۔
(محمد نے ایک کی بجائے دو کتابیں لیں۔کتابیں دیکھ کر بالکل میری طرح للچانے لگتا ہے۔)
 
محمد وارث

لائبریرین
قولِ نامقبول!

ایک انسان جب پیشہ وارانہ زندگی میں اپنا پہلا قدم ہی رکھتا ہے تو اُس کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ایسا بوجھ کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ کندھے شل ہو جائیں گے اور ریڑھ کی ہڈی چٹک جائے گی، لیکن خواستہ و نخواستہ، چار و ناچار اس بوجھ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے! عقلمند وہ ہے جو اس بوجھ تلے اپنے آس پاس، ارد گرد کے لوگوں پر چیخنا چلانا نہ شروع کر دے!اور صابر شاکر وہ ہے جو اس حالت میں بھی لوگوں کو "نارمل" نظر آئے!
 
حرف حرف متفق
 
یہ نامقبول کیوں؟
 
م حمزہ

بالکل صحیح فرمایا محترم! ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں، اور ان کے لئے بشارت ہے کہ ان کے دشمن بھی ان کے دلی دوست بن جائیں گے۔
 
قولِ نامقبول!

ایک انسان جب پیشہ وارانہ زندگی میں اپنا پہلا قدم ہی رکھتا ہے تو اُس کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ایسا بوجھ کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ کندھے شل ہو جائیں گے اور ریڑھ کی ہڈی چٹک جائے گی، لیکن خواستہ و نخواستہ، چار و ناچار اس بوجھ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے! عقلمند وہ ہے جو اس بوجھ تلے اپنے آس پاس، ارد گرد کے لوگوں پر چیخنا چلانا نہ شروع کر دے!اور صابر شاکر وہ ہے جو اس حالت میں بھی لوگوں کو "نارمل" نظر آئے!
اپنا حال یہ ہے کہ سویرے پرندوں سے پہلے جاگتے ہیں، اور رات کو جب پرندے شاید آدھی نیند پوری کرچکتے ہیں، گھر کو لوٹتے ہیں۔ بیچ کے عرصہ میں "سفر نصیب! نصیبِ تو منزلیست کہ نیست"
کہیں ذرا تھک جائیں تو سستانے کو اردو محفل کھول لیتے ہیں۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top