نئے پروفیشنل کے رونے پیٹنے کی ایک وجہ زیادہ لوڈ برداشت نہ کرنے کی عادت کے علاوہ اعتماد کی کمی بھی ہوتی ہے، جیسے نیا نیا ڈروائیور گھبرایا گھبرایا ہوا ہوتا ہے اور ساتھ بیٹھے ہووں کو بالکل خاموش رہنے کی سخت تلقین کرتا ہے مگر وقت کے ساتھ سب کچھ نارمل ہوتا جاتا ہے۔قولِ نامقبول!
ایک انسان جب پیشہ وارانہ زندگی میں اپنا پہلا قدم ہی رکھتا ہے تو اُس کے کندھوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، ایسا بوجھ کہ بعض اوقات لگتا ہے کہ کندھے شل ہو جائیں گے اور ریڑھ کی ہڈی چٹک جائے گی، لیکن خواستہ و نخواستہ، چار و ناچار اس بوجھ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے! عقلمند وہ ہے جو اس بوجھ تلے اپنے آس پاس، ارد گرد کے لوگوں پر چیخنا چلانا نہ شروع کر دے!اور صابر شاکر وہ ہے جو اس حالت میں بھی لوگوں کو "نارمل" نظر آئے!