میری ڈائری یاد دہانی کے لیے

شمشاد

لائبریرین
اب مجھے کیا پتہ، پہلے خود ہی تم نے کہا تھا کہ مارچ میں ہی جا رہی ہو، اب دو مہینے کی بات کر رہی ہو۔ ویسے ایسے کاموں میں دو مہینے تو لگ ہی جاتے ہیں۔
 

فریب

محفلین
شمشاد بھائی کیا سچ مچ ایسا کوئی کام ہو رہا ہے جس کے لیے کم از کم دو مہینے چاہیں ہیں۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
میں نے کب یہ کہا ہے۔۔۔میں نے تو کہا ہے کہ باجو مارچ میں جا رہی ہیں۔۔اور میں مئی میں جا رہی ہوں۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔۔ کہیں کہا ہو گا۔۔مجھے تو یاد نہیں ہے۔۔جھوٹ نہیں بولتی میں۔۔۔ :oops: :cry: سچی بالکل سچی ہوں۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیئے کہتا ہوں کہ بادام کھایا کرو تا کہ دماغ (اگر ہے تو) کام کرنا شروع کر دے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، یہ آپ کہاں کہاں سے میری پوسٹس ڈھونڈ کر نکال لاتے ہیں۔ :shock: :?
میں نے کسی کو بور نہیں کیا۔۔ سب مجھے ہی بور کرتے ہیں۔۔ :cry: :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
میں کوئی خاص طور پر تو ڈھونڈ کر نہیں لاتا، جو سامنے لکھا ہوتا ہے، اسی پر جواب لکھ دیتا ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
میرے پاس ڈائری لکھنے کا ٹائم ہی نہیں ہوتا۔ ہاں البتہ دماغ کی ڈائری ضرور ہے۔ لیکن اس میں صرف روزمرہ کی روٹین کے پلانز ہی آ سکتے ہیں۔ :cry:




پچھلے سال کی ڈائری کا آخری ورق






کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں

کبھی دل کے صحیفے پر
تجھے تصویر کرتے ہیں
کبھی پلکوں کی چھاؤں میں
تجھے زنجیر کرتے ہیں
کبھی خوابیدہ شاموں میں
کبھی بارش کی راتوں میں

کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں

تری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں​
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلو اب بھگتو بڑوں کی باتوں میں دخل دینے کا مزہ، اب اگر 24 کو باجو کو یاد دہانی نہ کروائی تو باجو کے غصے کا پتہ ہے ناں۔


اب ذرا مجھے پھر سے یاد کراوئے گا کوئی میری پانچ کو پھر سے صبح دس بجکر پندہ پر apponintment ہے۔ :p :)
 

شمشاد

لائبریرین
باجو ایک تو آپ میری ڈائری میں پھر سے اپنی Appointments لے آئی ہیں۔ خیر کوئی بات نہیں۔

پانچ کو میں نہیں یاد کروا سکتا، اس دن جمعہ ہے اور میری چھٹی، ہاں ماورا کی ڈیوٹی لگاتا ہوں۔

ویسے آج کل سٹنڈرڈ ٹائم جی ایم ٹی ہی ہے یا ایک گھنٹے کا فرق ہے؟
 

تیشہ

محفلین
میری طرف ابھی دو بج کر 2:50 ہورہے ہیں مطلب تین بجنے میں دس منٹ ، اب خود ہی اندازہ لگا لیجئے گا ، میں نکلتی ہوں بچوں کو سکول لینے کو ، ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں پھر میں نے یاد رکھا اور آپ کی وہ لاڈلی بھول گئی، ویسے تو بڑا دم بھرتی ہے آپ کا۔ ذرا خبر لیں اس کی
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
دیکھ لیں پھر میں نے یاد رکھا اور آپ کی وہ لاڈلی بھول گئی، ویسے تو بڑا دم بھرتی ہے آپ کا۔ ذرا خبر لیں اس کی


اس لاڈلا معرکہ کو میں نے کہا نیہں تھا :p کہہ دیتی تو بچاری یاد کروا دیتی ہے۔ میں بس یہاں لکھھ گئی تھی تو آپ نے یاد دہانی کروا دی ، تھینکس ،
 
Top