میرے پسندیدہ اشعار

سیما علی

لائبریرین
وہی بام و در ہیں جلے ہوئے، وہی چاند چہرے ڈھلے ہوئے
وہی صبح کوئے ملال ہے وہی شام شہر خراب ہے
سعد الله شاہ
 

شمشاد

لائبریرین
ہونٹوں پر صحرا رہتا ہے آنکھ میں کھارا پانی
ایک کنارا آگ ہے میرا ایک کنارہ پانی
فوزیہ شیخ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا

تمام شہر میں ایسا نہیں خلوص نہ ہو
جہاں امید ہو اس کی وہاں نہیں ملتا
 

حسرت جاوید

محفلین
Top