میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد خان

محفلین
اس شہر میں رہنا ہے بیابان میں رہنا
صورت نہیں پہچانتے ہم سایے ہماری

یہ گھر یہ گلی ذہن میں کر لیجئے محفوظ
ممکن ہے کبھی آپ کو یاد آئے ہماری
(انور شعور)
 

شمشاد خان

محفلین
سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ
نکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ

جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ
حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
(امیر مینائی)
 

شمشاد خان

محفلین
ایک جنم میں میں اس کا تھا ایک جنم میں وہ میرا
ہم نے کی ہر بار محبت لیکن باری باری کی
(عامر امیر)
 

مومن فرحین

لائبریرین
دل نے ہر بار نئی آنکھ سے دیکھا تجھ کو
مجھ کو ہر بار نئی تجھ سے محبت ہوئی ہے
 
آخری تدوین:
Top