سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,381 سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,382 لگا رہا ہوں مضامین نو کے انبار خبر کرو میرے خرمن کے خوشہ چینوں کو میر انیس
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,383 حیات لے کے چلو، کائینات لے کے چلو چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو (مخدوم محی الدین
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,384 نیرنگئ سیاست دوراں تو دیکھئے منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے ( محسن بھوپالی )
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,385 زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,386 مے پئیں کیا کہ کچھ فضا ہی نہیں ساقیا باغ میں گھٹا ہی نہیں امیر مینائی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,387 کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے جو اپنے غم کو ہوا میں اچھال دیتا ہے سلیم اخترؔ
شمشاد لائبریرین اکتوبر 10، 2020 #1,388 پھیلتی جائے گی چاروں سمت اک خوش رونقی ایک موسم میرے اندر سے نکلتا جائے گا (راجیندر منچندا بانی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,389 دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز وہ کم نہ ہوں گے چرچے یوں ہی رہیں گے افسوس ہم نہ ہوں گے (آغا محمد تقی خان ترقی)
دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز وہ کم نہ ہوں گے چرچے یوں ہی رہیں گے افسوس ہم نہ ہوں گے (آغا محمد تقی خان ترقی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,390 نہ میں سمجھا نہ آپ آئے کہیں سے پسینہ پوچھیے اپنی جبیں سے (انور دہلوی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,391 وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماں ہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے (بسمل عظیم آبادی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,392 ہم سفر ہو تو کوئی اپنا سا چاند کے ساتھ چلو گے کب تک (شہرت بخاری)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,393 پہلے پہل تو جی نہ لگا پردیس کے ان لوگوں میں رفتہ رفتہ اپنے ہی گھر سے سارے ناطے ٹوٹے۔۔۔۔ منیر نیازی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,394 تجھے ہم دوپہر کی دھوپ میں دیکھیں گے اے غنچے ابھی شبنم کے رونے پر ہنسی معلوم ہوتی ہے شفیق جون پوری
شمشاد لائبریرین اکتوبر 11، 2020 #1,395 غنچہ غنچہ ہنس رہا تھا، پتی پتی رو گیا پھول والوں کی گلی میں گل تماشا ہو گیا (علی اکبر ناطق)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,396 کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیں چھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا (ندا فاضلی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,397 اگرچہ روز مرا صبر آزماتا ہے مگر یہ دریا مجھے تیرنا سکھاتا ہے (رانا عامر لیاقت)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,398 تھمتے تھمتے تھمیں گے آنسو رونا ہے کچھ ہنسی نہیں ہے (بدھ سنگھ قلندر)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,399 کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہے سب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے (ندا فاضلی)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,400 جاہل نہ بک سکا نا کبھی مفلسی بکی عالم بکا، شعور بکا، آگاہی بکی