زمانے کو یقین آئے کبھی یہ اک گھرانہ تھا مکان کو بانٹ لیکن مشترک دالان رہنے دے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,401 زمانے کو یقین آئے کبھی یہ اک گھرانہ تھا مکان کو بانٹ لیکن مشترک دالان رہنے دے
محمل ابراہیم لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,402 دن میں جس کیڑے کو تحقیر سے دیکھا میں نے رات میں اُس کو چمکتا ہوا جُگنو پایا سحؔر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,403 کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے حبیب جالب
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,404 جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
جتنی دیر ملوں میں اس سے اتنی دیر تو یوں لگتا ھے سمے سے لے کے کرانت سمے تک سارا جیون میرے پاس عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,405 نہ جا نے کب میری دنیا میں مسکرا ئے گا وہ ایک شخص کہ خوابوں میں بھی خفا سا لگے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,406 میں چپ رہا تو اور غلط فہمیا ں بڑھیں وہ بھی سنا ھے اس نے جو میں نے کہا نہیں بشر بدر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,407 مجھے تم آج بے حد دلکش و معصوم لگتے ہو تمھاری سادگی میں اک ادائے قاتلانہ ہے (عبد الحمید عدم)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,408 کیسے بھر آئیں سرِ شام کسی کی آنکھیں کیسے تھرائی چراغوں کی ضیاء یاد نہیں ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,409 یہ حادثات جو ہیں اضطراب کا پیغام یہ حادثات ہی آئینگے سازگار مجھے عزیز وارثی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,410 نہ پوچھ دل کي حقيقت مگر يہ کہتے ہيں وہ بے قرار رہے جس نے بے قرار کيا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,411 اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور اُفق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کس سودائی کی قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,412 یونہی تو دشت میںنہیں پہنچے، ہونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں ابنِ انشا
یونہی تو دشت میںنہیں پہنچے، ہونہی تو نہیں جوگ لیا بستی بستی کانٹے دیکھے، جنگل جنگل پھول میاں ابنِ انشا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,413 مہر بجائے نامہ لگائی بر لبِ پیکِ نامہ رساں قاتلِ تمکیں سنج نے یوں خاموشی کا پیغام کیا غالب
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,414 آہ وہ ياديں کہ اس ياد کو ہو کر مجبور دل مايوس نے مدت سے بہلا رکھا ہے حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,415 یوں سجا چاند کہ جھلکا تیرے انداز کا رنگ یوں فضا مہکی کہ بدلا میرے ہمراز کا رنگ فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,416 یاروئے یا رُلایا، اپنی تو یوں ہی گزری کیا ذکر ہم صفیراں ، یارانِ شادماں کا میر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,417 یہ اہلِ چشم یہ دارا و جَم سب نقش بر آب ہیں اے ہمدم مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب ، اے اہلِ وفا رہ جائیں گے ہم حبیب جالب
یہ اہلِ چشم یہ دارا و جَم سب نقش بر آب ہیں اے ہمدم مٹ جائیں گے سب پروردۂ شب ، اے اہلِ وفا رہ جائیں گے ہم حبیب جالب
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,418 میری جانب سے پڑی سخت گرہ دل میں ترے سست پیماں ترا محکم نہ ہوا پر نہ ہوا بہادر شاہ ظفر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,419 یہ جلوہ گاہِ ناز تماشائیوں سے ہے رونق جہاں کی انجمن آرائیوں سے ہے روتے ہیں دل کے زخم تو ہنستا نہیں کوئی اتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے شکیب جلالی
یہ جلوہ گاہِ ناز تماشائیوں سے ہے رونق جہاں کی انجمن آرائیوں سے ہے روتے ہیں دل کے زخم تو ہنستا نہیں کوئی اتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے شکیب جلالی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 12، 2020 #1,420 یہ دور ِ بے ہنراں ہے بچا رکھو خود کو یہاں صداقتیں کیسی کرامتیں کیسی عبید اللّہ علیم