اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا رنگ دیکھو غریب خانے کا جوشؔ ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,461 اس نے وعدہ کیا ہے آنے کا رنگ دیکھو غریب خانے کا جوشؔ ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,462 یہ کیا ہے کہ بڑھتے چلو بڑھتے چلو آگے جب بیٹھ کے سوچیں گے تو کچھ بات بنے گی جانثار اختر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,463 ہر بات میں ہونٹ پر ہے دشنام اب حسنِ کلام ہو گئی ہے ریاض خیر آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,464 قتیلؔ اب دل کی دھڑکن بن گئی ہے چاپ قدموں کی کوئی میری طرف آتا ہُوا محسوس ہوتا ہے قتیل شفائی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,465 کم بخت دِل نے داغ ! کِیا ہے ہَمَیں تباہ عاشِق مِزاج ہوگئے آخر اِسی سے ہم داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,466 بہکا رہا ہے کون مجھے یوں ترے خلاف ؟ اک مرتبہ خود اپنی طرف دھیان بھی گیا جمالؔ احسانی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,467 وہ نہ جانے کیا سمجھا ذکر موسموں کا تھا میں نے جانے کیا سوچا بات رنگ و بو کی تھی (زہرا نگاہ)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,468 بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئی یہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں فانی بدایونی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,469 ہماری راہ سے پتھر اٹھا کر پھینک مت دینا لگی ہیں ٹھوکریں تب جا کے چلنا سیکھ پائے ہیں نفس انبالوی
مومن فرحین لائبریرین اکتوبر 18، 2020 #1,471 تیز ہوا نے مجھ سے پوچھا ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اتنے اچھے کیوں لگتے ہو
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,472 اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو تم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو منور رانا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,473 حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناں۔۔۔۔ دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتی پروین شاکر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,474 اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرح میں نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح (ناطقؔ لکھنوی)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,475 عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے۔۔۔۔ اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے عبید اللّہ علیم
شمشاد لائبریرین اکتوبر 23، 2020 #1,476 دشت کی دھوپ ہے جنگل کی گھنی راتیں ہیں اس کہانی میں بہر حال کئی باتیں ہیں (جاوید ناصر)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 26، 2020 #1,477 میں اور آنکھ بھر کے یہ تصویر دیکھ لوں دل کی خوشی تھی، ورنہ نظر کا زیاں تو ہے ظفر اقبال
سیما علی لائبریرین اکتوبر 26، 2020 #1,478 بڑھا رہی ہیں میرے دکھ، نشانیاں تیری میں ترے خط، تری تصویر تک جلا دوں گا محسن نقوی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 26، 2020 #1,479 تیرے ہی رنگ اترتے چلے جائیں مجھ سے خود کو لکھوں، تری تصویر بنائے جاؤں عبیداللہ علیم
سیما علی لائبریرین اکتوبر 26، 2020 #1,480 قیس کی طرح پاگل وہ دیوانے کہاں گئے شمع پر جو تھے فدا، وہ پروانے کہاں گئے