تھک کے میں بیٹھ گئی اب مگر اے سایہ طلب کس کی خیمے پہ نظر جاتی تھی ہر گام کے بعد پروینؔ شاکر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,621 تھک کے میں بیٹھ گئی اب مگر اے سایہ طلب کس کی خیمے پہ نظر جاتی تھی ہر گام کے بعد پروینؔ شاکر
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,622 جمالِ حسن سے سرشار آج کون ہے ؟ میں ! ملالِ عشق سے اندہ گین کون ہے ، تم ہو ! ذہین شاہ تاجی
سیما علی لائبریرین نومبر 16، 2020 #1,623 داغؔ کیوں تم کو بے وفا کہتا وہ شکایت کا آدمی ہی نہیں داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 17، 2020 #1,624 وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا خواجہ میر دردؔ
نیرنگ خیال لائبریرین نومبر 17، 2020 #1,625 اس لمحۂ خیر و شر میں کہیں اک ساعت ایسی ہے جس میں ہر بات گناہ نہیں ہوتی سب کار ثواب نہیں ہوتا کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے کبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا سلیم کوثر
اس لمحۂ خیر و شر میں کہیں اک ساعت ایسی ہے جس میں ہر بات گناہ نہیں ہوتی سب کار ثواب نہیں ہوتا کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے کبھی دل پر آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا سلیم کوثر
نیرنگ خیال لائبریرین نومبر 17، 2020 #1,626 کچھ آگہی کی سبیلیں ہیں انتشار میں بھی کبھی کبھی نکل آیا کرو غبار میں بھی محشر بدایونی
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,628 بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔ مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے!!!!!!!!
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,630 اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادر ندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جاں نثار اختر
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,631 اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیں کچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,632 یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں!!!!!!!!!!!! اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں جاں نثار اختر
عمار نقوی محفلین نومبر 21، 2020 #1,633 سیما علی نے کہا: یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں!!!!!!!!!!!! اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں جاں نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ ! بہت عمدہ شعر ہے۔
سیما علی نے کہا: یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیں!!!!!!!!!!!! اک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں جاں نثار اختر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ ! بہت عمدہ شعر ہے۔
سیما علی لائبریرین نومبر 21، 2020 #1,634 عمار نقوی نے کہا: واہ ! بہت عمدہ شعر ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت شکریہ بھیا
مومن فرحین لائبریرین نومبر 22، 2020 #1,635 اُسے تو صرف بچھڑنے کا دکھ ہے اور مُجھے یہ غم بھی ہے وہ مُجھے یاد کر کے روئے گا
مومن فرحین لائبریرین نومبر 22، 2020 #1,636 دل لے کے مجھ سے دیتے ہو داغ جگر مجھے یہ بات بھولنے کی نہیں عمر بھر مجھے جگر
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,637 اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں شعیب بن عزیز
شمشاد لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,638 رگ ہر ساز یہ کہتی ہے کہ اے نغمہ طراز مجھ کو اک سلطنت صوت و صدا چاہیے تھی اسلم انصاری
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,639 جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گے پھر بھی مصروفِ انتظار ہے دل فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین نومبر 28، 2020 #1,640 کاغذ تمام کلک تمام اور ہم تمام پر داستان شوق ابھی ناتمام ہے عادل اسیر دہلوی