یوں ترے رزق میں تحفیف بھی ہو سکتی ہے اپنے آنگن سے پرندوں کو اڑانے والے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 15، 2023 #3,101 یوں ترے رزق میں تحفیف بھی ہو سکتی ہے اپنے آنگن سے پرندوں کو اڑانے والے
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 16، 2023 #3,102 قطرہ قطرہ اشک باری تو کجا پیش سحاب ایک دن تو ٹوٹ پڑ اے دیدۂ تر ہو سو ہو میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 16، 2023 #3,103 سختیاں دیکھیں تو ہم سے چند کھنچواتا ہے عشق دل کو ہم نے بھی کیا ہے اب تو پتھر ہو سو ہو میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 16، 2023 #3,104 پھرتے ہو کیا درختوں کے سائے میں دور دور کر لو موافقت کسو بے برگ و ساز سے میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 16، 2023 #3,105 اشعار میرؔ سب نے چن چن کے لکھ لیے ہیں رکھیں گے یاد ہم بھی کچھ بیتیں چیدہ چیدہ میر تقی میر
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 17، 2023 #3,106 ایک وہ لوگ بنایا گیا جنہیں چاندنی اور گلِ تر سے سامانِ نشاط ِِدل بھی وہی، عنوانِ گدازیٔ جاں بھی وہی ایک وہ لوگ جو خلق ہوئے پروانگی اور خاکستر سے دل اور دل زدگاں بھی وہی،اور ان کے فسانہ گراں بھی وہی مختار صدیقی
ایک وہ لوگ بنایا گیا جنہیں چاندنی اور گلِ تر سے سامانِ نشاط ِِدل بھی وہی، عنوانِ گدازیٔ جاں بھی وہی ایک وہ لوگ جو خلق ہوئے پروانگی اور خاکستر سے دل اور دل زدگاں بھی وہی،اور ان کے فسانہ گراں بھی وہی مختار صدیقی
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 18، 2023 #3,107 خاک میں خاک ہوئے تو ہم نے کل اسرار کو وا دیکھا خاک زرِ گل خاک گلِ تر خاک ہی باغِ بہاراں بھی خاک میں مل کر پاک ہوئے تو خاک کو راہ نما دیکھا خاک، مآل دل زدگاں بھی ، غازۂ شہر نگاراں بھی ! مختار صدیقی
خاک میں خاک ہوئے تو ہم نے کل اسرار کو وا دیکھا خاک زرِ گل خاک گلِ تر خاک ہی باغِ بہاراں بھی خاک میں مل کر پاک ہوئے تو خاک کو راہ نما دیکھا خاک، مآل دل زدگاں بھی ، غازۂ شہر نگاراں بھی ! مختار صدیقی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,108 آنکھیں دکھا رہی تھی مجھے سر پھری ہوا رکھنا پڑا چراغ جلا کے منڈیر پر
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,109 ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہم جو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی (عبید اللہ علیم)
فرخ منظور لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,110 جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہو گا کریدتے ہو جو اب راکھ ،جستجو کیا ہے (غالب)
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,111 ہر گھڑی ہے حادثوں کا ایک نیاہی سلسلہ لڑکھڑاتی خواہشوں کا کارواں ہے زند گی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,112 جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرا یاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے جون ایلیا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,113 قلب و جگر کے ٹکڑے یہ آنسوؤں کے قطرے اللہ راس لائے، حاصل ہیں زندگی کے صحرائیوں سے سیکھے کوئی، رُموزِ ہستی آبادیوں میں اکثر دشمن ہیں آگہی کے جانِ خلوص بن کر ہم، اے شکیبؔ، اب تک تعلیم کر رہے ہیں آدابِ زندگی کے شکیب جلالی
قلب و جگر کے ٹکڑے یہ آنسوؤں کے قطرے اللہ راس لائے، حاصل ہیں زندگی کے صحرائیوں سے سیکھے کوئی، رُموزِ ہستی آبادیوں میں اکثر دشمن ہیں آگہی کے جانِ خلوص بن کر ہم، اے شکیبؔ، اب تک تعلیم کر رہے ہیں آدابِ زندگی کے شکیب جلالی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 18، 2023 #3,114 سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 19، 2023 #3,115 اس دل کے دریدہ دامن کو دیکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا پھیلانا کیا ابنِ انشا
اس دل کے دریدہ دامن کو دیکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا پھیلانا کیا ابنِ انشا
رباب واسطی محفلین اکتوبر 19، 2023 #3,116 زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں دریا ہی بدل لیتے ہیں رستے اُسے کہنا
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 20، 2023 #3,117 واقفِ حال کا روز یہ کہنا : "اب کیا حال ہے، کیسے ہو؟" مطلب یہ ہے " دانا ہو کر یہ کیا اپنا حال کیا ؟" مختار صدیقی
واقفِ حال کا روز یہ کہنا : "اب کیا حال ہے، کیسے ہو؟" مطلب یہ ہے " دانا ہو کر یہ کیا اپنا حال کیا ؟" مختار صدیقی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 20، 2023 #3,118 کسی کے درد محبت نے عمر بھر کے لیے خدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے
گُلِ یاسمیں لائبریرین اکتوبر 20، 2023 #3,119 پھلا پھولا رہے یارب چمن میری امیدوں کا جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں رلاتی ہے مجھے راتوں کو خاموشی ستاروں کی نرالا عشق ہے میرا نرالے میرے نالے ہیں
پھلا پھولا رہے یارب چمن میری امیدوں کا جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں رلاتی ہے مجھے راتوں کو خاموشی ستاروں کی نرالا عشق ہے میرا نرالے میرے نالے ہیں
مظہر ذوالفقار محفلین اکتوبر 20، 2023 #3,120 کاسۂ سر کو لیے مانگتا دیدار پھرے میر وہ جان سے بیزار گدا میں ہی ہُوں میر تقی میر