فا ر و ق;489970]
پورا نام = فاروق مغل
وزن= 70 کہانا کہانے کے بعد 72
(اس کا مطلب یہ ہوا کہ دو کلو کھانا کھا جاتے ہیں۔ دن میں تین دفعہ کھایا تو 6 کلو تو ہو گیا نا۔ سسرال والے تو مارے گئے)
قد = 5 فٹ 9 انچ
(اب ہونے والی کم از کم ساڑھے پانچ فٹ تو ہونی ہی چاہیے۔ چار ساڑھے چار کی تو نہیں چلے گی۔)
رنگ = گندمی
بہن بھائیوں کی تعداد اور آپ کا نمبر = اپ کے اسرار پر ( ایک ہی ہوں)والدین کی اولاد)
کتنے بھائی بہن شادی شدہ ہیں اور کتنے باقی ہیں = نہیں ہیں
کبھی پاکستان کیوں نہیں گئے = نہیں جانتا
(معلوم کرنا پڑے گا)
آمدنی کتنی ہے = 150 بحرینی دینار
والدین کو کتنے دیتے ہیں = سب
(سب ان کو دے دیتے ہیں تو وہ کیا کرے گی؟)
خود کتنے رکھتے ہیں = ابو جان سے مانگ لیتا ہوں جتنے چاہے ہوتے ہیں
ہونے والی زوجہ کو کتنے دیا کریں گے = یہ میرا اور میری بیگم کی اپس کی بات میں نہیں بتانا چاہتا کسی اور کو
(یہ تو بتانا ہی پڑے گا کہ ہونے والی کو جیب خرچ کتنا دیا کریں گے، آخر کو نکاح نامے میں لکھنا ہو گا۔)
گھر سے باہر وقت کہاں گزارتے ہیں = کام پر کام کے بعد نیٹ کیفے میں
تاش کھیلنی آتی ہے = نہیں
(تو کیا کھیلنا آتا ہے؟)
رات کو کتنے بجے گھر آتے ہیں = 10 سے لیکر 11 بحے تک
(اتنی دیر تک باہر کہاں گھومتے رہتے ہیں؟ ہر شریف آدمی کا کام ہے کہ رات کو زیادہ سے زیادہ عشاء تک گھر آ جائے۔)
کھانا بنانا آتا ہے = انڈا وغیرا بنالیتا ہوں
(تو کیا اُسے صبح شام انڈے ہی بنا بنا کر کھلایا کریں گے؟)
برتن دھوتے وقت توڑتے کتنے ہیں = نہیں کبھی کوشش نہیں کی
(جتنا جلدی ہو سکے برتن دھونا سیکھ لیں۔ شادی کے بعد یہ کام کرنا ہی پڑتا ہے۔)
کپڑے استری کر لیتے ہیں = استری کیا ہوتی ہے
(تو کیا کپڑے گھڑے سے نکال کر ایسے ہی پہن لیتے ہیں، استری (پریس) نہیں کرتے کیا؟ یہ بھی سیکھ لیں۔)
حکم ماننے کی عادت ہے کہ نہیں = اللہ، رسول، اور دنیاوی کاموں میں والدین کا بھی[/QUOTE]
اللہ رسول کا حکم تو ماننا ہی ماننا ہے اور والدین کا بھی ماننا ثواب کا کام ہے۔ میرا مطلب تھا کہ ہونے والی کا کہاں تک مانیں گے؟