میلوڈی نامہ (محفلین کی افطار ملن باتصویر)

شمشاد

لائبریرین
امجد بھائی تصویری ملاقات کروانے کا بہت شکریہ۔

بہت اچھی تصاویر ہیں۔

سدا سجی رہے یہ محفل۔
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
بڑی حسرت تھی یہ جاننے کی کہ افطار میں کیا کیا کھایا لیکن نظر آئی سوڈے کی بوتل اوروہ بھی افطارمیں :eek:
سارا شوق ختم ہوگیا - خیر نین کے فلمی پوز اورلال قمیض نے تصاویر کو رنگین کیا ہوا ہے اس لڑکے کی نظراُتاری تھی کسی نے؟
بھلکڑتو نونہال نکلا - اتا معصوم سا بچہ :)
سید زبیرسر کی شفیق مسکراہٹ کی کیا بات ہے ماشاءاللہ
خرم بھائی تُسی تے بڑے کیوٹ او - امجد میانداد آپ کے چہرے پر شرارت تو ثوبان سے بھی
زیادہ نظرآرہی ہے :)
 
آخری تدوین:

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب ہم نے خرم شہزاد خرم بھائی کو زبردستی روکا ہوا تھا :mrgreen::mrgreen:
602666_10200924477465743_231526922_n.jpg


970993_10200924480465818_1931955610_n.jpg
اتنا بھی زبردستی نہیں روکا تھا۔
 

ظفری

لائبریرین
محفلین کو ایک ساتھ دیکھا بہت خوشی ہوئی ۔ خواہش ہے کہ ایک ایسی ہی شام آپ سب کے ساتھ گذاری جائے ۔
 
آخری تدوین:
یہ چاند اتنی دیر بعد نظر آیا
کیسے نظر آتا یہ چاند بھائی جان
ایک صاحب خوفِ بیگم سے لمحے لمحے کی رپورٹ ایس ایم ایس کرنے میں مصروف رہے،
سید زبیر صاحب سے ہم نے مروتاََ نہیں کہا،
بی شرمیلو کا تو شرما شرما کر برا حال تھا، جیسے ہم انہی کو پسند کرنے گئے ہوں،
امجد علی راجا بھائی ایک تو آئے بہت لیٹ ،کھانے اور پھر ان کی شاعری کی باتوں میں ہی وقت کٹ گیا
اور میرا دوست علی ہاشمی بیچارہ اتنی گاڑھی اردو مسلسل سن سن کر ہلکان ہوا پڑا تھا،
ثوبان کو بھی باپ سے زیادہ بِلیوں میں دلچسپی تھی
تو اس چاند کی تصویریں لیتا کون
 
Top