عبید انصاری
محفلین
میں ایک پاکستانی ہوں اور دوسرے بہت سے پاکستانیوں کی طرح ونڈوز سمیت بعض پائریٹڈ سافٹ وئیرز استعمال کرتا رہا ہوں۔( 25 روپے والی سی ڈی یا نیٹ سے۔) لیکن میں اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا اور جلد ہی ایسے سافٹ وئیر چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے اس ارادے میں اردو محفل کا بھی بڑا دخل ہے۔
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بنیادی ضروریات کے بہت سے سافٹ وئیر ایسے ہیں جنہیں خریدنے کا میں صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان سافٹویئرز کے متبادل اگر کوئی فری سافٹویئر آپ کے علم میں ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ میں کم سے کم خرچہ کرکے فری سافٹویئرز پر منتقل ہو جاؤں۔ (جب اس کا متبادل فری میں موجود ہے تو غلط کام کرنے کی کیا ضرورت؟) گویا ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ آئے چوکھا۔
تو چلیں میں اپنے زیر استعمال سافٹویئر بتاتا ہوں:
ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ پائریٹڈ سافٹ وئیرز اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں کہ انہیں متبادل فری سافٹ وئیرز کا علم نہیں ہوتا۔ چلیں میرے ساتھ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا۔