میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

میں ایک پاکستانی ہوں:) اور دوسرے بہت سے پاکستانیوں کی طرح ونڈوز سمیت بعض پائریٹڈ سافٹ وئیرز استعمال کرتا رہا ہوں۔:beating:( 25 روپے والی سی ڈی یا نیٹ سے۔) لیکن میں اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا اور جلد ہی ایسے سافٹ وئیر چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے اس ارادے میں اردو محفل کا بھی بڑا دخل ہے۔:thumbsup2:
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بنیادی ضروریات کے بہت سے سافٹ وئیر ایسے ہیں جنہیں خریدنے کا میں صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان سافٹویئرز کے متبادل اگر کوئی فری سافٹویئر آپ کے علم میں ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ میں کم سے کم خرچہ کرکے فری سافٹویئرز پر منتقل ہو جاؤں۔ (جب اس کا متبادل فری میں موجود ہے تو غلط کام کرنے کی کیا ضرورت؟) گویا ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ آئے چوکھا۔:)
تو چلیں میں اپنے زیر استعمال سافٹویئر بتاتا ہوں:

ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔

کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔

ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟

کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ پائریٹڈ سافٹ وئیرز اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں کہ انہیں متبادل فری سافٹ وئیرز کا علم نہیں ہوتا۔ چلیں میرے ساتھ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون

بہت اچھے! (y)

ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
اگر آپ کوئی ایسا سوفٹ‌ویئر استعمال نہیں کرتے جو صرف ونڈوز ہی پر دستیاب ہو، تو لینکس بھی آزما سکتے ہیں۔ :)

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
لبرے آفس کا رائٹر۔ البتہ ایک مرتبہ آزما کر دیکھ لیں کہ اس میں آپ کے مطلوبہ فیچرز موجود ہیں یا نہیں۔

کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
اِنک‌سکیپ۔ میں خود بھی استعمال کرتا ہوں۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
اس بارے میں زیادہ علم نہیں۔ پہلے میں فائرفوکس کا ایڈآن، DownThemAll!، استعمال کیا کرتا تھا، لیکن فائر‌فوکس میں ایڈآنز کے لیے ویب‌ایکسٹنشنز کی آمد کے بعد یہ غیرفعال ہو گیا۔ :(

ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
اس بارے میں بھی علم نہیں۔

کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
اینٹی‌وائرس استعمال نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ میں انتہائی سنجیدگی سے کہہ رہا ہوں۔
 
بہت اچھی سوچ ہے۔
امید ہے کہ لوگ اس نیک کام میں حصہ لیں گے اور ایک اچھی اوپن سورس سافٹ ویئرز کی فہرست مرتب ہو سکے گی۔

ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
یوبنٹو لینکس ایک اچھا متبادل ہے۔
مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
لبرے آفس، اوپن آفس
کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
گیمپ، ویسے یہ فوٹو شاپ کے متبادل کے طور پر زیادہ مناسب ہے۔
آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
کافی عرصہ ہو گیا ہے، براؤزرز کا ڈیفالٹ ڈاؤنلوڈر ہی استعمال کرتا ہوں۔
ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
یہ دیکھ لیں۔
کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
میرے تجربے میں سب سے بہتر فری اینٹی وائرس ایواسٹ رہا ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
میں ایک پاکستانی ہوں:) اور دوسرے بہت سے پاکستانیوں کی طرح ونڈوز سمیت بعض پائریٹڈ سافٹ وئیرز استعمال کرتا رہا ہوں۔:beating:( 25 روپے والی سی ڈی یا نیٹ سے۔) لیکن میں اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا اور جلد ہی ایسے سافٹ وئیر چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے اس ارادے میں اردو محفل کا بھی بڑا دخل ہے۔:thumbsup2:
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بنیادی ضروریات کے بہت سے سافٹ وئیر ایسے ہیں جنہیں خریدنے کا میں صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان سافٹویئرز کے متبادل اگر کوئی فری سافٹویئر آپ کے علم میں ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ میں کم سے کم خرچہ کرکے فری سافٹویئرز پر منتقل ہو جاؤں۔ (جب اس کا متبادل فری میں موجود ہے تو غلط کام کرنے کی کیا ضرورت؟) گویا ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ آئے چوکھا۔:)
تو چلیں میں اپنے زیر استعمال سافٹویئر بتاتا ہوں:

ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
خرید لیں۔ یونی ورسٹی سٹوڈنٹس کے لیے مائکرو سوفٹ ڈریم سپارک کے ذریعہ سے مفت ونڈوز، آفس اور دیگر سافٹ وئیر مہیا کیے جا تے ہیں۔اپنی یونی ورسٹی والوں سے بات کریں۔
اگر میک کمپیوٹر ہے تو آپ کو میک او ایس نہیں خریدنا پڑے گا۔ اور تمام نئے آپریٹنگ سسٹمز بھی مُفت ہوتے ہیں۔اور ایپل والوں کی مفت آفس ایپلی کیشنز بھی مل جاتی ہیں، کم از کم میک بُک سے ساتھ تو ضرور ہوتی ہیں۔۔ نیز آئی ڈیوائسز کے ساتھ بھی بہتر چلتے ہیں۔ اور ونڈوز کی ضرورت پڑے تو میک پر آفیشلی، ونڈوز بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
میں اوپن آفس استعمال کرتا ہوں۔
کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
گمپ چیک کریں۔
کچھ ویب سائیٹس آن لائن، بیسک سہولیات فراہم کرتی ہیں، انٹر فیس فوٹوشاپ سے ملتا جُلتا۔ آن لائن فوٹو شاپ لکھ کر سرچ کریں۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
ایف ڈی ایم۔
ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
ٍfoxit چیک کریں۔
کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
اگرلگانا ضروری ہی ہے توcomodo انٹرنیٹ سیکیورٹی لگا لیں۔
میک اور لینکس کے لیے اینٹی وائرس کی عموماً ضرورت نہیں پڑتی۔

فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ پائریٹڈ سافٹ وئیرز اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں کہ انہیں متبادل فری سافٹ وئیرز کا علم نہیں ہوتا۔ چلیں میرے ساتھ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا۔
 
ربیع م

محفلین
اس بارے میں واقفان حال کیا کہتے ہیں کہ قیمت پر دستیاب سافٹویئر جیسا کہ ایڈوب فوٹو شاپ، کورل ڈرا 3D maxوغیرہ کافی ہیوی سافٹویئرز ہیں جبکہ ان کے متبادل موجود سافٹویئرز جیسا کہ گیمپ، انک سکیپ اور بلینڈر کا سیٹ اپ 100 ایم بی سے بھی کم ہوتا ہے؟
 
وجہ تو معلوم نہیں لیکن میرے خیال میں تو فیچرز کو دیکھنا چاہیے کہ ہمارے مطلوبہ موجود ہیں یا نہیں، مثلا فوکسِٹ کا phantom ایڈوب پرو کی طرح فیچر دیتا ہے لیکن سائز اور سپیڈ دونوں میں ایڈوب سے بہتر ہے، بلکہ شاید قیمت میں بھی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
اوپن آفس
ویسے میں ورڈ یونیکوڈ کے لیے کی نوٹ این ایف استعمال کرتا ہوں۔ مجھے وہ بہتر لگتا ہے۔ میری ڈائری کی طرح کام کرتا ہے۔ اس میں انگلش اردو دونوں کی سپورٹ ہے۔

کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
GIMP چیک کر لیں۔
Inkscape بھی ہے۔ وہ بھی دیکھ لیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں ایک پاکستانی ہوں:) اور دوسرے بہت سے پاکستانیوں کی طرح ونڈوز سمیت بعض پائریٹڈ سافٹ وئیرز استعمال کرتا رہا ہوں۔:beating:( 25 روپے والی سی ڈی یا نیٹ سے۔) لیکن میں اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا اور جلد ہی ایسے سافٹ وئیر چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے اس ارادے میں اردو محفل کا بھی بڑا دخل ہے۔:thumbsup2:
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بنیادی ضروریات کے بہت سے سافٹ وئیر ایسے ہیں جنہیں خریدنے کا میں صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اس لیے آپ حضرات سے درخواست ہے کہ ان سافٹویئرز کے متبادل اگر کوئی فری سافٹویئر آپ کے علم میں ہیں تو ضرور بتائیں تاکہ میں کم سے کم خرچہ کرکے فری سافٹویئرز پر منتقل ہو جاؤں۔ (جب اس کا متبادل فری میں موجود ہے تو غلط کام کرنے کی کیا ضرورت؟) گویا ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ آئے چوکھا۔:)
تو چلیں میں اپنے زیر استعمال سافٹویئر بتاتا ہوں:

ونڈوز
ظاہر ہے کہ وہ تو خریدنی ہی ہوگی۔
خرید لیں۔ یونی ورسٹی سٹوڈنٹس کے لیے مائکرو سوفٹ ڈریم سپارک کے ذریعہ سے مفت ونڈوز، آفس اور دیگر سافٹ وئیر مہیا کیے جا تے ہیں۔اپنی یونی ورسٹی والوں سے بات کریں۔
اگر میک کمپیوٹر ہے تو آپ کو میک او ایس نہیں خریدنا پڑے گا۔ اور تمام نئے آپریٹنگ سسٹمز بھی مُفت ہوتے ہیں۔اور ایپل والوں کی مفت آفس ایپلی کیشنز بھی مل جاتی ہیں، کم از کم میک بُک سے ساتھ تو ضرور ہوتی ہیں۔۔ نیز آئی ڈیوائسز کے ساتھ بھی بہتر چلتے ہیں۔ اور ونڈوز کی ضرورت پڑے تو میک پر آفیشلی، ونڈوز بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ ورڈ
اس کا متبادل یونیکوڈ بیسڈ سافٹویئر جو ورڈ کے زیادہ سے زیادہ ٹولز مہیا کرتا ہو۔
میں اوپن آفس استعمال کرتا ہوں۔
کورل ڈرا
کوئی متبادل گرافکس بیسڈ سافٹ وئیر جو بنیادی گرافک ڈیزائننگ کے لیے کار آمد ہو۔
گمپ چیک کریں۔
کچھ ویب سائیٹس آن لائن، بیسک سہولیات فراہم کرتی ہیں، انٹر فیس فوٹوشاپ سے ملتا جُلتا۔ آن لائن فوٹو شاپ لکھ کر سرچ کریں۔

آئی ڈی ایم
اس کے متبادل ڈاؤن لوڈرز تو کافی ہوں گے۔ آپ کے تجربہ میں جو سب سے بہتر ہو۔
ایف ڈی ایم۔
ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی پرو
پی ڈی ایف ایڈیٹنگ کے لیے کوئی متبادل؟
ٍfoxit چیک کریں۔
کوئی سا بھی اچھا فری اینٹی وائرس (آپ کے تجربہ میں)
اگرلگانا ضروری ہی ہے توcomodo انٹرنیٹ سیکیورٹی لگا لیں۔
میک اور لینکس کے لیے اینٹی وائرس کی عموماً ضرورت نہیں پڑتی۔

فی الوقت یہی۔ باقی ان شاء اللہ آئندہ پوچھوں گا۔
مجھ سمیت بہت سے لوگ پائریٹڈ سافٹ وئیرز اس لیے بھی استعمال کرتے ہیں کہ انہیں متبادل فری سافٹ وئیرز کا علم نہیں ہوتا۔ چلیں میرے ساتھ ان کا بھی بھلا ہوجائے گا۔
کیسے ہیں عباس اعوان ، بہت عرصہ بعد نظر آرہے ہیں؟
 
عباس اعوان

محفلین
آپ حضرات کا بہت شکریہ تعاون کرنے کے لیے۔
ایک "تختۂ مشق" قسم کا کمپیوٹر مہیا کرنا پڑے گا ان تمام سافٹویئرز کے تجربات کے لیے
 
سعادت

تکنیکی معاون
آپ کے علم میں کون سے سافٹویئر ہیں جو صرف ونڈوز سے مشروط ہیں۔
متعدد ویڈیو گیمز، اڈوب کا کری‌ایٹِو سُوٹ (ونڈوز اور میک)، مائکروسوفٹ آفس، اور دیگر۔ وڈیو گیمز کو چھوڑ کر (اور کچھ فیچرز کی کمی بیشی کے ساتھ) متبادل تو تقریباً سب کے ہی مل جاتے ہیں، لیکن پیشہ‌ورانہ ضروریات کے تحت کبھی کبھار صرف ونڈوز (یا میک) استعمال کرنا بھی مجبوری ہوتا ہے۔ کچھ ونڈوز سوفٹویئر، لینکس میں وائن کے ذریعے بھی چل جاتے ہیں۔
 
Top