فرحت کیانی
لائبریرین
جزاک اللہ نایاب بھائی۔ آپ کے خلوص اور شفقت بھری پوسٹس کا نہ تو جواب لکھا جا سکتا ہے اور نہ ہی شکریے کا حق ادا کیا جا سکتا ہے۔ بس یونہی دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔محترم بہنا فرحت کیانی صاحبہ
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
تعارف تو آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔
ویسے کیا ہی اچھا ہوا کہ آپ بچپن کی یاد تازہ کرتے اپنے حافظے کا امتحان لیں ۔
اور وہ انگلش مضمون اک بار محفل اردو پر بھی تحریر کر دیں ۔
اس یقین کے ساتھ کہ چونکہ آپ میری محترم بہن ہیں اور میری بیگم کی چھوٹی نند
اس لیئے بڑی بڑی اہم شخصیتیں آپ سے کم اہم ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اردو محفل سے کیسے آگاہی ہوئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
وہ مضمون تو اب کہیں وقت کی دھول میں گم ہو گیا بس اتنا یاد ہے کہ ٹیچر اور گھر والوں سے یہی تبصرے سننے کو ملے تھے کہ آپ نے اپنی گوناگوں خصوصیات اور پسند و نا پسند کے بارے میں جو کچھ یہاں تحریر فرمایا ہے اس کو اس وقت کے لئے سنبھال کر رکھیں جب آپ کوئی کارنامہ سرانجام دیں گی۔ چونکہ ایسے کسی کارنامے کی کوئی امید نہیں تھی اس لئے میں نے وہ سب کچھ سنبھال کر نہیں رکھا۔
محفل سے تعارف شازیہ جی نے کروایا تھا۔ میں انٹرنیٹ پر کافی اینٹی سوشل ٹائپ کی بندی واقع ہوئی ہوں لیکن اس کے باوجود وہ مجھے یہاں لے ہی آئیں۔ اور خود پتہ نہیں کہاں گم ہو گئی ہیں